خُدا آ پ کو زندگی دینا چاہتا ہے

میں نے زِندگی اور موت کو اور برکت اور لعنت کو تیرے آگے رکھا ہے پس تُو زِندگی کو اختیار کر کہ تُو بھی جیتا رہے اور تیری اَولاد بھی۔   (استثنا ۳۰ : ۱۹)

یُوحنّا ۱۶ : ۸ میں خُداوندیسوع نے فرمایا کہ پاک رُوح دنیا کوگناہ اورراستبازی کے لئے’’قصوروار ٹھہرائے گا اور قائل کرے گا‘‘۔ اُس نے یہ نہیں کہا کہ پاک رُوح مجرم ٹھہرائے گا۔ اس نے کہا کہ وہ ’’گناہ اور راستبازی کو ظاہر کرے گا۔‘‘

پاک رُوح گناہ کے نتائج اور راستبازی کے نتائج کو آشکار کرتا ہے تاکہ لوگ سمجھ سکیں کہ کس راستہ پر چلنا ہے۔ وہ صحیح اور غلط کے بارے میں ، برکات اور لعنتوں کے بیچ، اور زندگی اور موت کے بیچ واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے تاکہ لوگ خُدا سے کہیں کہ وہ زندگی کو چننے کے لئے اُن کی مدد کرے۔

وہ لوگ جو گناہ میں زندگی بسر کرتے ہیں ان کی زندگیاں تباہ کن اور برباد ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار میں ایسے لوگوں سے ملتی ہوں جن کو میں کئی سال پہلے جانتی تھی اور کافی عرصہ سے میں اُن سے نہیں ملی ۔ ان میں سے کچھ لوگ خُدا کے لئے زندگی بسر نہیں کررہے اور جس ناہموار اور کٹھن راستہ کا انہوں نے انتخاب کیا ہے اُن کو اُس کی قیمت اَدا کرنی پڑ رہی ہے۔ ان کے زہرآلود اور نامناسب چناوٗ کے نتائج واضح نظر آتے ہیں کیونکہ گناہ نے ان کو اُداس کردیا ہے اور وہ اپنی عمر سے زیادہ بوڑھے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ ناخوش، منفی اور بے چین افراد ہیں جو اکثر کڑواہٹ سے بھرے ہیں کیونکہ ان کی زندگی اچھّی نہیں رہی ہے۔ وہ یہ جاننے میں ناکام ہیں ان کی موجودہ زندگی اُن کے غلط چناوٗ کا براہٗ راست نتیجہ ہے۔

گناہ کا نتیجہ ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ لوگ جو خُدا سے مُحبّت کرتے اور اس کی خدمت کرتے ہیں اور جو ایسا نہیں کرتے ان کے درمیان ایک واضح فرق ہے۔ خُدا ہم سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ ہم صیح فیصلہ کریں، ایسے فیصلے جو ہمیں اس زندگی میں لے جائیں گے جو اس کی خواہش کے مطابق ہے تاکہ ہمیں خوشی بخشے۔ ہم میں سے ہر ایک کےسامنے دو راستے ہیں: ایک کشادہ راستہ جوگناہ اور تباہی کولے جاتا ہے اورایک سکڑا راستہ جو زندگی کو لے جاتا ہے (دیکھیں متّی ۷ : ۱۳ ۔ ۱۴)۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آج اورہر روززندگی کو چنیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اچھّے چناوٗ اچھّی زندگی بن جاتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon