خُدا ایک وقت میں ایک قدم پر ہماری راہنمائی کرتا ہے

خُدا ایک وقت میں ایک قدم پر ہماری راہنمائی کرتا ہے

[اچھے] اِنسان کی روِشیں خُداوند کی طرف سے قائِم ہیں اور وہ اُس کی راہ سے خُوش ہے [اور وہ اس کے ہر قدم سے خود کو مصروف رکھتا ہے]۔ اگر وہ گِر بھی جائے تُو پڑا نہ رہے گا کیونکہ خُداوند اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھالتا ہے۔  زبُور 37 : 23-24

جیسے ہم زندگی کے اس سفر سے گزرتے ہیں، ہم میں سے ہر ایک کو خُدا کے ساتھ انفرادی طور پر چلنے کے لیے بُلایا جاتا ہے۔ شُکر ہے، خُدا ہمیں وہ ہدایت دیتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے، ہمیں صحیح راہ دکھاتا ہے اور اُس کی مدد سے ہم اس کی پیروی کرتے ہیں۔

خُدا کے ساتھ فرمانبرداری سے چلنا، ایک وقت میں ایک قدم سے ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ایک فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی زندگی کا مکمل بلیو پرنٹ چاہتے ہیں، لیکن خُدا عام طور پر اس طرح کام نہیں کرتا ہے۔ وہ دن بہ دن ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ مستقبل کی ہر چیز کو نہ جاننا ہم سے ایمان کے ساتھ زندگی گزارنے کا تقاضا کرتا ہے اور خُدا یہی چاہتا ہے۔

ایمان کے ساتھ ہم خُدا کا دکھایا ہوا ایک ایک قدم اُٹھاتے ہیں اور پھر وہ ہمیں اگلا قدم دکھاتا ہے۔ بعض اوقات ہم گر جاتے ہیں، لیکن ہم شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ خُدا واپس اُٹھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم اُس کی طاقت اور اُس کے فضل سے آگے بڑھتے رہتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ جب بھی ہمیں کوئی فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، خُدا ہماری راہنمائی کرے گا کیونکہ ہمارا اُس کے ساتھ ذاتی تعلق ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

 میں آج تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ تُو ایک ایک قدم پر میری راہنمائی کر رہا ہے۔ مجھے اپنی زندگی میں تیری راہنمائی پر بھروسہ ہے۔ میں تیرا شُکر ادا کرتا/کرتی ہوں کہ  تیرا منصوبہ میرے لیے اچھا ہے اور تو مجھے کبھی گمراہ نہیں کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon