
اور اِیمان کے وسیلہ سےمسیح تمہارے دِلوں میں سکونت کرے تاکہ تم مُحبّت میں جڑ پکڑ کے اور بنیاد قائم کرکے۔اور مسیح کی اُس مُحبّت کو جان سکو [خود سے پورے طورپر] جو جاننے سے باہر ہے تاکہ تم خُدا کی ساری معموری [الہیٰ حضوری سے پورے طور پرمعمور ہوجاوٗ، اورایسا بدن بن جاوٗ جوپورے طور پر خُدا کی ہستی سے معموراورسیراب ہو] تک معمور ہو جاؤ! (افسیوں۳ :۱۷،۱۹)
ہر روز خُدا کی قوت اور حضوری سے معمور ہونا بہت عظیم بات ہے اور آج کی آیت کے مطابق یہی ہمارے لئے خُدا کی مرضی بھی ہے۔ خُدا کی حضوری سے معمور ہونا خودی سے معمور ہونے سے کئی گنا بہتر ہے۔ خود غرضی سے زندگی گزارنا نہایت کھوکھلا طریقہ ہے لیکن خُدا نے ہمیں خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ایک ایسا راستہ دکھایا ہے جس پر چل کر ہم اُس کےاوردوسروں کے لئےزندگی بسر کرسکتے ہیں۔
بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ مسیح ہم سب کے لئے مواٗ ’’…جو جیتے ہیں وہ آگے کو اپنے لئے نہ جئیں بلکہ اُس کے لئے جو اُن کے واسطے موا اور پھر جی اُٹھا‘‘ ( ۲ کرنتھیوں ۵ : ۱۵)۔ خُداوند یسوع نے ہمارے لئے خوبصورت زندگی بسرکرنے کا ایک راستہ تیارکردیا ہے جس میں اطمینان اور خوشی ہے۔ اُس نے ہمارے لئے ایک ایسی راہ تیار کردی ہے جس پر چل کر ہم اپنی عیش وعشرت اور مقاصد کو حاصل کرنے کی بجائے دوسروں سے مُحبّت کرسکتے ہیں۔
خُدا کی حضوری سے معمور ہونے کے لئے ہمیں اس کی تلاش کرنی ہے، اُس کے کلام کو پڑھنا ہے اور ایسا رویہ اپنانا ہے جس کے وسیلہ سے ہماری زندگیوں میں اُس کے لئے جگہ پیدا ہو۔ خُدا کےساتھ رفاقت اور کلام کے وسیلہ سے ہم اپنے دِن کا آغاز درست طریقہ سے کرسکتے ہیں۔ آج کا دِن آپ کے لئے خُدا کا تحفہ ہے پس اُسے ضائع نہ کریں۔ وہ آپ کو اپنی حضوری سے معمور کرنے کا منتظر ہے پس مانگیں اور پائیں تاکہ آپ کی خوشی پوری ہو۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کی حضوری سے معموررہیں تاکہ وہ آپ کے وسیلہ سے دوسروں کو چھوئے