خُدا کی بڑی تمجِید

مُقدس لوگ جلال (جو خُدا اُن کو عطا کرتا ہے) پر فخر کریں ۔ وہ اپنے بستروں پر خوشی سے نغمہ سرائی کریں۔ اُن کے مُنہ میں خُدا کی تمجِید  اور ہاتھ میں دو دھاری تلوار ہو۔    زبور 149 : 5 – 6

ہمیں صبح سویرے اُٹھتے ہی خُدا کی پرستش اور تمجید کرنا چاہیے اور اس کو اپنی عادت بنا لینا چاہیے۔ جب ہم ابھی بستر میں ہی ہوں تو خُدا کی شُکر گزاری کریں اور اپنی سوچوں کو خُدا کے کلام سے بھر لیں۔

ابلیس کے ساتھ ہماری جنگ میں پرستش وہ ہتھیار ہے جس کے سبب سے اس کو سب سے تیزی سے شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پرستش ایک ایسا لباس ہےجِسے کوئی دیکھ نہیں سکتا لیکن یہ ہمیں شکست اور منفی خیالات سے بچاتا ہے۔ لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ ہم محض ہونٹوں سے پرستش نہ کریں بلکہ سچائی اور دِل سے پرستش کریں، یہ کوئی آزمودہ طریقہ کار نہیں ہے جس سے ہمارے کام بن جائیں گے۔ ہم خُدا کے کلام میں موجود اُس کے وعدوں اور اُس کی بھلائی کے لئے اُس کی پرستش کرتے ہیں۔

پرستش ایک جنگی پوزیشن ہے ! جب ہم خُدا کی ہستی اور اُس کی خوبیوں، اس کی قوّت اور زور کے لئے اُس کی پرستش کرتے ہیں ہم اُس کی قربت حاصل کرتے ہیں اور دشمن  کو شکست ہوتی ہے۔

ہم کبھی بھی یہ وعویٰ نہیں کرسکتے کہ ہم نے بہت شُکرگزاری کر لی!  دِن بھر خُدا کی شُکرگزاری کرتے رہیں اور اُن سب کاموں کو یاد رکھیں جو اُس نے آپ کے لئے کئے ہیں۔


خُدا نے کبھی کوئی جنگ نہیں ہاری۔ اس کے پاس جنگ کی حکمتِ عملی موجود ہے اور جب ہم اس کی پیروی کریں گے تو ہم بھی ہمیشہ فتح مند ہوں گے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon