یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی [شفیق] رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔ نَوحہ 3 : 22-23
سب چیزوں میں سے ایک جس کے لیے ہم روزانہ شُکرگزاری سے بھرے دِل کے ساتھ خُدا کی تعریف کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ گہرا تعلق رکھنے کے لیے تیار ہے۔ خُدا اُسی صورت میں یہ کر سکتا ہے جب وہ ہمیں مسلسل اپنا فضل، رحمت اور معافی دیتا رہے۔ اور اس کے ساتھ ہمارا رشتہ اسی صورت م یں قائم رہ سکتا ہے جب ہم اس کے فضل، معافی اور رحم کو مسلسل حاصل کرنا سیکھیں گے۔
شاید آپ یہ سوچ رہے ہیں آپ نے خُدا کی تمام رحمتوں کا پیمانہ استعمال کر لیا ہے۔ لیکن ابھی بھی خُدا کی وافررحمت آپ کے لئے موجود ہے، اورتب تک موجود رہے گی جب تک آپ زندہ ہیں۔ خُدا کی رحمت ہر روز نئی ہے! اور یہ ایک ایسا تحفہ ہے جس سے صرف اس صورت میں لطف اندوز ہُوا جا سکتا ہے جب تک اسے مفت حاصل کیا جائے۔ تو آج خُدا کی رحمت کے لیے اُس کا شُکر ادا کریں، اس کے فضل میں دلیری سے جیئں اور وہ سب بنیں جس کے لیے اُس نے آپ کو پیدا کیا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ تیرے کرم، تیری شفقت اور تیری مہربانی کے لیے تیرا شُکرہو جس کو کبھی زوال نہیں۔ مَیں آج تیری نیکی کا جشن مناتا/مناتی ہوں، اور مَیں بہت شُکر گزار ہوں کہ مَیں تیرے ساتھ شخصی اور گہرا تعلق قائم رکھ سکتا/سکتی ہوں۔