خُدا کی مانند سوچنا

خُدا کی مانند سوچنا

جس کا دِل (اُس کی رغبتیں اور کِردارقائم ہے تو اُسے سلامت رکھے گا کیونکہ اُس کا توکُّل تجُھ پر ہے۔ یسعیاہ 26 : 3

خُداوند یسوع مسیح اپنے آسمانی باپ سے ہمیشہ رفاقت رکھتے تھے کیونکہ اُن کی توجہ اپنے خُدا کی طرف تھی۔ کسی بھی شخص کے ساتھ پوری رفاقت اُسی وقت ممکن ہے جب آپ کے خیالات اُس شخص کی طرف مبذول ہوں۔ ہمیں اِیماندارکی حیثیت سے یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ خُدا کے ساتھ نزدیکی تعلق میں قائم رہنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم "خُدا کی سوچ” کے مطابق زندگی بسر کریں۔

خُدا کی بھلائی اور اُن تمام حیران کن کاموں پر غور کرنا جو اُس نے ہمارے لئے کئے انتہائی تقویت بخش ہے۔ اگر آپ فتح کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر مسلسل خُدا کی سمجھ سے بالکل باہر عظمت پر غور کرنے کے لئے وقت نکالیں ۔ خُدا کی شُکر گزاری کرنا اور اُس کی بھلائیوں کو جاننا وہ دو یقینی راستے ہیں جن پر چل کر ہم زندگی سے لطف اندوز ہونا شروع ہوسکتے ہیں۔

خُداوند یسوع مسیح نے فرمایا کہ پاک رُوح ہمیں اپنی قربت بخشے گا (یُوحنّا 16 : 7)۔ اگر ہم خُداوند کے بارے میں گیان دھیان کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہ بات اسے ہماری زندگیوں میں سب سے آگے لے آئے گی اور ہم اُس کے ساتھ رفاقت سے لطف اندوز ہونا شروع ہو جائیں گے جو ہماری ہر روز کی زندگی میں خوشی، اطمینان اور فتح لائے گی۔


خُدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اُس کے بارے میں سوچیں اور اُس کی حضوری سے واقف ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon