خُدا کی مُحبّت کا یقین کریں

خُدا کی مُحبّت کا یقین کریں

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔   1 یُوحنّا 4 : 16

خُدا پر بھروسہ کرنے کے لئے یہ جاننا کلیدی بات ہے کہ آپ اُس کے پیارے ہیں۔ خُدا میں بڑھنے اور تبدیل ہونے کے لیے ہمیں اُس پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اکثر وہ ایسے طریقوں سے ہماری رہنمائی کرتا ہے جنہیں ہم سمجھ نہیں پاتے، لیکن شُکر ہے کہ ایسے وقت میں بھی ہم اپنے لیے اُس کی مُحبّت پر مضبوط گرفت رکھ سکتے ہیں — اس کی کبھی نہ ختم ہونے والی مُحبّت پر۔    پولس رسول کو یقین تھا کہ کوئی بھی چیز ہمیں مسیح یسوع میں خُدا کی مُحبّت سے کبھی جُدا نہیں کر سکے گی (دیکھیں رومیوں 8: 38-39)۔ ہمیں بھی انفرادی طور پر خُدا کی کبھی نہ ختم ہونے والی مُحبّت کی مکمل یقین دہانی ہونی چاہیے اور ہوسکتی ہے۔

اپنے لیے خُدا کی مُحبّت کو قبول کریں، اور اسی مُحبّت کو اپنے آپ سے مُحبّت اور اپنے آپ کو قبول کرنے کی بنیاد بنائیں۔ اس صداقت کو یہ جانتے ہوئے قبول کریں کہ آپ بدل رہے ہیں اور وہ بن رہے ہیں جس کی وہ خواہش کرتا ہے۔ پھر جہاں آپ ہیں — اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا شروع ہوجائیں یعنی اپنی روحانی پختگی کی راہ پر۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، تیری مُحبّت کے تحفے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ چاہے کچھ بھی ہو، چاہے میں کیسے ہی حالات سے کیوں نہ گزروں،مجھے صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے اور تُو نے میری نجات کے لیے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا ہے۔ مَیں تیری مُحبّت کے لیے بہت شُکر گزار ہوں، اور بدلے میں مَیں بھی تجھ سے پیار کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon