کیونکہ ہماری یہ جُرأت نہیں کہ اپنے آپ کو اُن چند شخصوں میں شُمار کریں یا اُن سے کُچھ نِسبت دیں جو اپنی نیک نامی جتاتے ہیں لیکن وہ خُود اپنے آپ کو آپس میں وزن کر کے اور اپنے آپ کو ایک دُوسرے سے نِسبت دے کر نادان ٹھہرتے ہیں۔ 1 کُرِنتھِیوں 10 : 12
اشتہارات اس لئے بنائے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو مصنوعات بہترین دکھائی دیں، جس سے ان کی زندگی بہتر ہوسکتی اوراُنہیں بہت فائدہ مل سکتا ہے۔ اگر آپ "یہ” گاڑی خریدیں گے تو آپ واقعی میں نمبر ایک بن جائیں گے! اگر آپ "اس” مخصوص برانڈ کے کپڑے خریدیں گے تو آپ "اس” مشہور اداکار کی طرح نظر آئیں گے اور لوگ آپ کی تعریف کریں گے۔ یہ دُنیا مسلسل ہمیں یہ احساس دلاتی رہتی ہے کہ ہمیں کچھ اور بننے کی ضرورت ہے بجائے اس کے کہ جو ہم ہیں۔
اعتماد کی شروعات خُود کو قبول کرنے سے ہوتی ہے– اور یہ اس وقت ممکن ہوتا ہے جب ہم خُدا کی مُحبّت اور اُس کے اس منصوبے پرمضبوط اِیمان رکھتے ہیں جو اُس نے ہمارے لئے بنایا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم اپنا موازنہ دوسروں سے کرتے ہیں اور اُن کی مانند بننے کو کوشش کرتے ہیں تواس سے خُدا کی توہین ہوتی ہے۔ آپ اپنی شخصیت کے لئے خُدا کی شُکرگزاری کرنے کا فیصلہ کریں اس طرح کرنے سے آپ کو پھر کبھی کسی دوسرے سے اپنا موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دوسروں کی تعریف کریں اورخُدا کی شُکر گزاری کریں کہ خُدا نے آپ کو بہت شاندار بنایا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میری مدد کرتا کہ میں خود سے پیار کرسکوں اورخود کو سہراہ سکوں۔ میں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ مقبول ہونے کے لیے مجھے کسی سے اپنا موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میری زندگی کے لئے تیرا ایک انوکھا اورشاندار مقصد ہے۔ میں شُکرگزار ہوں کہ تیرے لیے میں خاص ہوں اور مجھے موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔