اور تم اِسی کے لئے بلائے بھی گئے ہو(یہ تمہارے کام سے الگ نہیں ہوسکتا) کیونکہ مسیح بھی تمہارے واسطے دُکھ اُٹھا کر تمہیں ایک نمونہ (اپنا شخصی نمونہ) دے گیا ہے تاکہ اُس کے نقشِ قدم پر چلو۔ 1 پطرس 2 : 21
میری عادت تھی کہ میں اپنے اِرد گرد دیواریں کھڑی کرلیتی تھی لیکن پھر میں نے پُل بنانا سیکھ لیا ہے۔ خُدا کے فضل کی قوّت اور خّدا کی معافی کی بدولت میری وہ تمام مشکلات اور زیادتیاں جو اس زندگی میں میرے ساتھ ہوئیں اب وہ شاہراہوں میں بدل چکی ہیں جن پر دوسرے لوگ چل کر پار ہوسکتے ہیں تاکہ وہی آزادی حاصل کریں جو مجھے ملی تھی۔
خُدا کسی کا طرفدار نہیں ہے (اعمال 10 : 34)۔ جوکچھ اُس نے میرے لئے کیا ہے وہ آپ کے لئے بھی کرے گا۔ جب آپ ہر روز خُدا کی قربت میں آگے بڑھیں گے تو آپ وہی آزادی حاصل کریں گے جو مجھے ملی ہے اور آپ ایک دیوار جو لوگوں کو باہر رکھتی ہے بننے کی بجائے ایک ایسا پُل بن سکتے ہیں جس سے لوگ پار جاسکتے ہیں۔
خُداوند یسوع مسیح نے ہمارے لئے خُدا تک جانے کا ایک راستہ تیارکیا ہے ۔ وہ ہماری راہ ہے تاکہ ہم اُس پر چل سکیں۔ اس نے ہمارے لئے خود کو قربان کردیا ہے اور اب جب کہ ہم اس کی قربانی سے مستفید ہورہے ہیں تو وہ ہمیں موقع دے رہا ہے تاکہ ہم دوسروں کے لئے قربان ہو جائیں اور دوسرے لوگ وہی فائدے اُٹھائیں جن سے ہم لطف اندوز ہورہے ہیں۔
لوگوں کو اپنی زندگی سے نکلانے کی بجائے میں آپ کو مشورہ دیتی ہوں کہ خُدا سے دُعا کریں تاکہ وہ آپ کو توفیق بخشے اور آپ دوسروں کو اُسی نظر سے دیکھ سکیں جس سے خُدا اُنہیں دیکھتا ہے۔ ان سے پیار کریں، اُن کو معاف کریں اور اُن کو خُدا کی طرف لے کر آئیں تاکہ وہ اُن کے زخموں کو بھر دے اور اپنا اطمینان اور خوشی ان کو بخشے ۔
دُنیا میں ایسے لوگ ہیں جو کھوئے ہوئے ہیں اور انہیں ضرورت ہے کہ کوئی ان کے آگے چلے اور انہیں راستہ دکھائے۔ کیوں نہیں آپ اُن کے لئے ایسا شخص بن جاتے؟