۔ اپنی راکھ اس کو دے دیں(اپنا سب کچھ اُس کو سونپ دیں)

۔ اپنی راکھ اس کو دے دیں(اپنا سب کچھ اُس کو سونپ دیں)

جیسے پورب پچھم سے دور ہے ، ویسے ہی اس نے ہماری خطائیں ہم سے دور کردیں۔ زبور ۱۰۳ : ۱۲

جب ہم باپ کو اپنے سارے بگڑے کام سونپ دیتے ہیں تو وہ اُن کو معجزات میں تبدیل کرنے کی قدرت رکھتا ہے اوراگرہم اُس پر بھروسہ رکھیں تووہ ہماری بھول چوک کو ہماری بھلائی کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

یسعیاہ ۶۱: ۳ میں بیان ہے کہ وہ ہمیں راکھ کےبدلے سہرا عنایت کرے گا،لیکن میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی راکھ،اپنے ماضی کے انگاروں، اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کی یاد کو دَبا کر بیٹھے رہتے ہیں۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ اپنی راکھ سے پیچھا چھڑا لیں اورنئی راہ پر گامزن ہو لیں۔

بہت سے لوگ ماضی کی یاد میں زندگی گزارتے رہتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ شاید ان کو دوبارہ کوئی موقع نہیں ملے گا۔ کیا آپ کو دوسرے موقع کی ضرورت ہے؟خدا سے اپنی ضرورت کے مطابق دوسرے،تیسرے یہاں تک کہ چوتھے یا پانچویں موقع کے لئے بھی دُعا کریں۔ خدا رحم اور صبر سے لبریز ہے۔ اس کی مہربانی نہ تو کم ہوتی ہے اور نہ ختم ہونے والی ہے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ اُس نے ہماری خطائیں مٹا دیں ہیں اِس لئے اِن سے چپکےنہ رہیں۔

یسوع بوجھ اٹھانے کے لئے آیا، لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ ان کو پھینک دیں اور اس پر بھروسہ کریں کیونکہ وہ آپ کی کمزویوں سے بلند ہے،آج ہی اپنی راکھ اس کو دے دیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا،میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو محبت سے نئے موقع لے کر میرے ساتھ کھڑاہے اِس لئے مجھے ماضی کے ساتھ چپکے رہنے میں میری کوئی بھلائی نہیں ہے، پس میں اپنی راکھ تجھے سونپ دیتا/دیتی ہوں۔اور وہ سہرا جو تو نے میرے لئے رکھا ہے اس کو دیکھنے کا/کی مشتاق ہوں،

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon