
جب وہ دُعا کرچُکے تو جِس مکان میں جمع تھے وہ ہِل گیا اور وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور خُدا کا کلام
دِلیری سے سُناتے رہے۔ (اعمال ۴: ۳۱ )
بہت سے ایسے ناخوش ایماندار ہیں جو نئے سرے سے پیدا ہو چکے ہیں اور روُح سے معمور بھی ہیں ، لیکن نہیں جانتے کہ خُدا کے رُوح سے معمور رہنے کا طریقہ اُس کو تسلیم کرنے اور اُس کی راہوں پر چلنے میں ہے۔ اُن میں رُوح القُدس تو موجود ہے لیکن وہ اپنی روز مرَہ کی عام زندگی میں اِس کی موجودگی کا ثبوت نہیں دے پاتے۔
یہ ممکن ہے کہ آپ ایک گلاس میں پانی بھریں لیکن اسے پورا بھرے بغیر۔ اِسی طرح جب ہم نئے سرے سے پیدا ہوتے ہیں اور پاک روح ہم میں موجود ہوتا ہے، اور شائد ہم پوری طرح بھرے بھی نہ ہوں اُسکے باوجود اُس کی طاقت کا ثبوت اپنی زندگیوں میں رکھتے ہوں۔
اعمال ۴: ۳۱ بتاتا ہے جب وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور خُدا کا کلام آزادی اور دِلیری سے سُناتے رہے۔
اِس سے خدا خوش نہیں ہوتا جب لوگ خُدا کو روز مرَہ کی زندگیوں میں پیچھے چھوڑ کر اپنے مذہبی ٹوٹکوں کو اپناتے ہوۓ خُدا کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اِس کے بجاۓ وہ چاہتا ہے کہ ہم رُوح سے بھری ہوئی زندگیاں آزادی، دلیری اور ہِمت سے گُذاریں۔
میَں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ خُدا کو اپنی زندگی کے ہر حلقہ میں پاک رُوح کی قُوت کو اِستعمال کرتے ہوُۓ آزادی سے کام کرنے دیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا، میَں روزانہ پاک رُوح سے معمور ہونا چاہتی ہوں۔ مجھے اپنی روز مرّہ کی زندگی کو آزادی، دلیری اور ہمت سے گُذارنے میں میری مدد کر۔