زندگی کو تازہ اور پُرجوش رکھیں

زندگی کو تازہ اور پُرجوش رکھیں

خُداوند میں مسرُور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔  زبور 37 : 4

یہ اچھّا ہے کہ کبھی کبھار (یا شاید اکثر) کچھ ایسا کیا جائے جو غیر متوقع ہو، کچھ نیا یا "ہٹ کر ہو”. کچھ ایسا کیا کریں کہ لوگ حیران رہ جائیں اور شاید آپ بھی۔ یہ آپ کی زندگی کو دلچسپ بنائے رکھے گا اور آپ اپنے اس نئے چیلنج یا مہم جوئی کے لیے خُدا کا شکریہ ادا کرتے رہ جائیں گے۔

خُدا نے ہمیں اس لیے نہیں بنایا کہ ہم ایک ہی کام بار بار کرتے رہیں یہاں تک کہ اس کا مقصد ہی ختم ہو جائے۔ خُدا تخلیقی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگرآپ اس کی تخلیق کی حیرت انگیز انواع واقسام پر نظرڈالیں تو آپ متفق ہوں گے کہ اس کی تخلیق کی کوئی حد نہیں ہے۔

شاید آپ نے نوٹس نہیں کیا لیکن خُدا ہماری زندگی میں حالات کو اکثر بدلتا رہتا ہے۔ بدلاؤ سے نہ ڈریں۔ آگے بڑھیں اور کچھ ایسا کام کریں جو آپ کرنا چاہتے تھے لیکن آپ نہ کرسکے کیونکہ وہ آپ نے پہلے کبھی نہیں کئے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں شُکر گزار ہوں کہ تُو میری زندگی کو تازہ اور پُرجوش بناتا ہے۔ ہر دِن ایک نیا چیلنج اور مہم ہے۔ میں شُکرگزار ہوں کہ میں آنے والے وقت کے بارے میں پُرجوش ہو سکتا/سکتی ہوں اور تجھ میں ایک ایسی زندگی بسر کرسکتا/سکتی ہوں جس میں تازگی، بے باکی اور تخیل شامل ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon