سَچائی آپ کو آزاد کرے گی

سَچائی آپ کو آزاد کرے گی

اور سَچائی سے واقف ہوگے اور سَچائی تُم کو آزاد کرے گی۔ یوحنا ۸ ۳:۲

ہم جس سچ کو مانتے اور اُس پر ایمان رکھتے ہیں اُس سے آگے کبھی نہیں جا سکتے۔

آجکل بہت سے لوگ عقل سے سوچنے کی پرواہ تک نہیں کرتے کہ وہ کس پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنی پوری زندگی ایسے عقائد پر گُذار دیتے ہیں  جن کا سچ سے کوئی تعلق نہیں۔ جو کچھ خبر رساں میڈیا ، کوئی نامور شخصیت  یا دوستوں کی کوئی جماعت  کہتی ہے وہی اُنکے لیے فوراً سچ مانا جاتا ہے۔

خُدا کے کلام  کو سمجھنے کے بجاۓ اُن باتوں پر ایمان رکھنے سے جو لوگ کہتے ہیں آپ دراصل خود کو محدود کر لیتے ہیں اوراُس کام کو کرنے سے بھی خود کو روک لیتے ہیں جس کو کرنے کےلئے خدا نے آپ کو تخلیق کیا ہے۔ لیکن اگر تُم سچ کے لئےجدوجہد کروگے اور اُسے گلے لگاؤ گےاور اپنی زندگی اُس پر تعمیر کروگے تو آپ ہرکام میں کامیابی حاصل کرو گے۔

اگر آپ خدا کے کلام کی سچائی  پر قائم رہنا چاہتے ہیں   تو   آپکو اپنے روزمرہ کے معمولات میں  اُس کے ساتھ  ترجیحی بنیادوں پر رابطہ رکھنا ہو گا۔ میرے پاس اتنے بھاری الفاظ نہیں جن سے زور دے کر کہہ سکوں : کہ دعا کے ذریعہ سے، اُس کے کلام کو پڑھنے سے، عبادت سے، اور اُس کی حضوری کا اقرار کرنے سے اُس کے آگے سارا دن کی رہنمائی کےلئے اکثر دعا کرتے رہیں۔

جب آپ خُدا کو جانتے ہیں تو آپ سچ سے واقف ہیں۔اُس کی سچائی میں رہنے سے آپکی زندگی میں، اطمینان، آزادی اور خوشی آجائیگی۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا، میَں سچائی کےلئےاپنے خیالات اور ایمان کو محدود نہیں کرنا چاہتی۔ تو ہی صرف سچائی کا ذریعہ ہے۔ جب میں تجھ سے رابطہ رکھنے میں وقت گُذاروں تو تو مجھے اپنی سچائی دکھا اور اپنی سچائی میں میری راہنمائی کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon