صرف خُدا کی ذات پر بھروسہ

صرف خُدا کی ذات پر بھروسہ

کسی کو رتھوں کا اور کسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم توخُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔                             زبور 20 : 7

کسی بھی کام میں کامیابی کے لئے  بھروسہ ہونا ضروری ہے لیکن سب سے اولین اوراہم ترین بات یہ ہے کہ ہم خُدا اوراُس کے وعدوں پر بھروسہ کریں نہ کہ کسی اور چیز پر۔ اِیماندار کی حیثیت سے ہمارا بھروسہ اُس کی بھلائی، مُحبّت اور رحم پرہونا چاہیے۔ اِس بھروسہ سے ہمارے اندر یہ یقین دہانی پیدا ہوتی ہے کہ ہمارا آسمانی باپ یہ چاہتا ہے کہ ہم کامیاب ہوں۔

خُدا نے ہمیں ناکامی کے لئے پیدا نہیں کیا ہے۔ شاید کامیابی کی راہ پر چلتے چلتے ہمیں کئی بار ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑے لیکن اگر ہم اُس پر بھروسہ رکھیں گے تووہ ہماری کمزوریوں کو بھی ہماری بھلائی کے لئے استعمال کرے گا (رومیوں 8 : 28)۔

عبرانیوں 3 : 6 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ "…اپنی دلیری اور (مسیح میں) اُمید کا فخر  آخر تک مضبوطی سے قائم رکھیں۔” یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اگر ہم سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے بلکہ ہمیں اپنی اُمید پر قائم رہنا ہے۔

ہم سب کی زندگی کا ایک مقصد ہے لیکن محض یہ جان لینے ہی سے ہم اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتے۔ جب خُدا مجھے اور میری خدمت کو تیار کررہا تھا اُس وقت میں بہت سے مختلف حالات میں سے ہوکر گزری۔ ایسا وقت بھی تھا جب میں اس بلاوے کے لئے جو میری زندگی پر تھا کے بارے میں بالکل نااُمید ہوچکی تھی۔ ہر دفعہ آگے قدم بڑھانے کے لئے مجھے خُدا پر تکیہ کرنا پڑتا تھا اور اپنی اُمید اُس پر رکھنی پڑتی تھی۔ یہ بات آپ کی زندگی میں بھی اسی طرح سے ہے۔ جب آپ نااُمیدی کی آزمایش میں پڑتے ہیں تو خُدا کے اور قریب ہو جائیں اور اُس پر بھروسہ کریں۔

 

صرف خُدا پر بھروسہ کریں اور وہی آپ کو حقیقی کامیابی بخشے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon