صلاحیت پیدا کرنا

صلاحیت پیدا کرنا

کیا تم نہیں جانتے کہ دوڑ میں دوڑنے والے دوڑتے توسب ہی ہیں مگر انعام (صرف) ایک ہی لے جاتا ہے؟ تم بھی (اپنی دوڑ) ایسے ہی دوڑو تاکہ جیتو (انعام حاصل کرسکو)۔  1 کرنتھیوں 9 : 24

جب ہم خُدا کے نزدیک جاتے ہیں اور خوف اور اپنے شک کو دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہوتے ہیں اورجو خُدا ہم سے چاہتا ہے، ہم وہ بننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر ہم ناکامی سے ڈریں گے تو ہم اپنی صلاحیت نہیں بڑھا سکتے۔ ہم ناکامی اور غلطیاں کرنے سے اتنے خوف زدہ ہوجائیں گے کہ یہ خوف ہمیں قدم آگے بڑھانے سے روکے گا۔

میں اکثر ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں جو بہت باصلاحیت ہوتے ہیں لیکن جب اُن کے سامنے کوئی نیا موقع آتا ہے یا اُنہیں ترقی کی پیشکش کی جاتی ہے تو وہ فوراً انکار کردیتے ہیں۔ ان میں زیادہ ترایسے لوگ ہیں جوعدمِ تحفظ کا شکار ہوتے ہیں اوروہ اِس بات سے اَنجان ہیں کہ اگر وہ صرف اِیمان رکھتے ہوئے اورخُد اکے ساتھ پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم آگے بڑھائیں گے تو وہ بہت ترقی کرسکتے ہیں۔

جب ہم عدمِ تحفظ کا شکار ہوتے ہیں تو ہم قدم بڑھا کر نئے موقع سے فائدہ اُٹھانے اورناکام ہونے کے ڈر سے وہی کرتے رہنا پسند کرتے ہیں جس میں ہم تحفظ محسوس کرتے ہیں یا جو ہم جانتے ہیں۔ ہم زیادہ ذمہ داریاں لینے سے بچتے ہیں کیونکہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم تیار نہیں ہیں ۔۔۔۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی کبھی بھی تیار نہیں ہوتا۔ بہرحال خُدا ہمیشہ تیار ہے اور جب وہ آپ کی زندگی میں کام کرنا شروع کرے تو جان لیں کہ وہ آپ کو اس کام کے لئے بوقتِ ضرورت صلاحیت بھی بخشے گا۔

فروتنی سے خُدا پر تکیہ کرنے سے کامیابی ملتی ہے۔ جب ہمارا اِیمان اپنے اُوپر نہیں بلکہ خُدا پر ہوتا ہے تو ہم اپنی صلاحیت کو بڑھانے میں آزاد ہوتے ہیں کیونکہ ہم ناکامی کے خوف سے آزاد ہوتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon