طُوفان کو تھمنے دیں

طُوفان کو تھمنے دیں

خُدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مُصیِبت میں مُستعِد مدد گار۔ اِسلئے ہم کو کچھ خُوف نہیں خواہ زمین اُ لٹ جاۓ۔اور پہاڑسمنُدر کی تہ میں ڈال دئیے  جائیں۔( زبور ۴۶: ۱ ــ ۲ )

میں اپنی زندگی میں بہت سے طوفانوں کا سامنا کر چُکی ہوں۔ کچھ گرمیوں کی دوپہر میں چلنے والی آندھی کی طرح کے اور کچھ چہارم درجہ کے طوفان بادِ باراں کی مانند!

میں نے اِن موسمی اثرات  کے بارے میں اگر کچھ سیکھا  تو وہ یہ ہے کہ یہ  ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتےاورمجھےاِن کے درمیان میں پھنس کر کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایسے بحرانوں کے درمیان ہماری سوچ اور ہمارے احساسات  قابو سے باہر ہو جاتے ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ہمیں اپنے فیصلوں میں اِحتیاط سے کام لینا پڑتا ہے۔ میں اکثرخود سے یہ کہتی ہوں، فیصلہ کرنے سے پہلے جذبات کو ٹھنڈا پڑ جانے دو۔

ہمیں پُرسکون رہنا چاہیےاورجو کچھ کرتے ہیں اُس پر اپنی توجہ مرکوز کریں اورجو کچھ نہیں کر سکتے اُس کے لیےخُدا پر بھروسہ رکھیں۔

فکر اور خوف میں پڑنے کے بجاے خُدا کے پاس آئیں، جو بڑے بڑے طوفانوں کا رُخ موڑ تا اور بڑے بڑے مناظر کو ترتیب دیتا ہے۔

وہ ہماری زندگی میں ہونے والی تمام  چیزوں کو یقینی بناتا ہے کہ اپنے مقررہ وقت پر ہوں، مناسب رفتار سے ہوں، اور ہمارےلئے اپنی مقرر کردہ منزل پر ہمیں حفاظت سے پہنچاۓ۔

یہ دُعا کریں:

اَے خدا، میں جانتا ہوں کہ میَں ہر چیز پر قابو نہیں رکھ سکتی چنانچہ میَں صرف وہ کرونگی جو میں کر سکتی ہوں اور جو نہیں کرسکتی اُن کے لیے تجھ پر بھروسہ کرونگی۔ زندگی کے طوفان مجھے اپنے قبضہ میں نہیں رکھ سکتے۔ میں اپنے لئےتیرے منصوبوں پر بھروسہ کرتی ہوں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon