
اُس نے کہا آ۔ پطرسؔ کشتی سے اُتر کر یِسُوعؔ کے پاس جانے کے لِئے پانی پر چلنے لگا۔ متّی 29: 14
جب ہم کوئی فیصلہ کرنے میں تاخیرکرتے ہیں تو اس سے بہت وقت ضائع ہوتا ہے اور وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ بہت قیمتی ہے۔ اگر آپ ایک پُراعتماد، فیصلہ کرنے والے شخص بن جائیں گے تو آپ کم محنت سے بہت کچھ حاصل کر لیں گے۔
خُدا کی آواز کو پہچاننے میں ہم سب غلطی کرسکتے ہیں۔ غلطیوں کے بارے میں زیادہ فکر مند نہ ہوں۔ اپنے ساتھ زیادہ سختی نہ کریں۔ آپ ایک کمزور، گنہگار انسان ہیں لیکن اگرآپ شُکر گزاری کریں گے تو اس سے خُوشی ملے گی کیونکہ آپ ایک بے عیب، کامل خُدا کی خدمت کرتے ہیں۔
اپنی غلطیوں سے سیکھیں، جن کو آپ ٹھیک کرسکتے ہیں ان کو ٹھیک کریں اورخُدا کی راہنمائی اور حفاظت کے لیے اُس پر بھروسہ کریں۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ خُدا آپ کو کچھ دینے، کسی کی مدد کرنے یا آپ کی زندگی میں تبدیلی لانے کی ترغیب دے رہا ہے تو ایسا کریں! کچھ اقدام کریں اور فرمانبرداری کا بیج بوئیں۔ جب آپ محسوس کریں کہ آپ کو خُدا کی طرف سے راہنمائی حاصل ہوگئی ہے تو شک اور خوف میں ڈوبنے کے بجائے اِیمان کے ساتھ آگے بڑھیں۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں شُکر گزار ہوں کہ میں تجھ پر بھروسہ کر سکتا/سکتی ہوں کہ تُو مجھے میری غلطیوں سے سیکھنے میں میری مدد کرے گا۔ مجھے پریشان ہونے یا ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ مجھ سے غلط فیصلہ ہوں گے کیونکہ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تُو میرے ساتھ ہے۔ تیرا شُکریہ کہ تُو میری غلطیوں کے باوجود میری رہبری اور راہنمائی کرے گا۔