فتح سے بڑھ کرغلبہ

مگر اِن سب حالتوں میں اُس کے وسیلہ سے جس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بڑھ کر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔  رومیوں 8 : 37

اِیماندار کی حیثیت سے ہم فتح کے احساس کے ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں کیونکہ پولس رسول ہمیں یہ یقین دلاتا ہے کہ ہم مسیح میں فاتحوں سے بڑھ کر غالب ہیں۔ اِس سچائی پر اِیمان رکھنے سے ہمیں ہر روز دلیری ملتی ہے۔

بعض اوقات جب آزمائشیں آتی ہیں تو ہمارا اِیمان ڈانواڈول ہوجاتا ہے، خاص کر اگر ہمیں بہت لمبے عرصہ تک آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے۔ لیکن جب ہمیں اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ خُدا ہم سے مُحبّت کرتا ہے تو چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم اپنے دِل کی گہرائی میں یہ جانتے ہیں کہ ہم فاتحین سے بڑھ کا غالب ہیں۔ اگر ہم واقعی پُراعتماد ہیں ہمیں مصیبتوں اور آزمائشیوں میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ سب گزرجائے گا۔

جب آپ کی زندگی میں کسی قسم کی آزمائش آئےتو ہمیشہ یہ یاد رکھیں کہ : یہ بھی گزر جائے گا! یقین کریں کہ آزمائش کے دوران آپ کچھ نہ کچھ سیکھیں گے جو مستقبل میں آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

جتنا ہم خُدا کے نزدیک ہوں گے، اتنا ہی زیادہ ہم اِیمان سے قدم بڑھائیں گے، اور ہر بات میں اُس پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ بھروسہ رکھنے والے لوگ کام کو پورا کرتے ہیں۔ وہ معمور ہیں کیونکہ وہ اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔


جب تک ہم خُدا پر بھروسہ نہیں رکھیں گے اُس وقت تک ہم اپنی انفرادیت کو قائم رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon