آدھی رات کے قریب پولس اور سیلاس دعا کر رہے اور خدا کی حمد کے گیت گا رہے تھے اور قیدی سن رہے تھے۔ کہ یکایک بڑا بھونچال آیا۔یہاں تک کہ قید خانہ کی نیو ہل گئی اور اُسی دم سب دروازے کھل گئے اور سب کی بیٹریاں کھل پڑیں۔ اعمال ۱۶: ۲۵۔۲۶
بعض اوقات ہم اس قدر تکلیف دہ مشکلات میں گھِرے ہوتے ہیں کہ ایک لمحہ بھی ہم آزادی اور اِمداد کا انتظار نہیں کر سکتے۔ لیکن ہمیں خداکا انتظار کرنے کی ضرورت ہے اور میٹھے اورسادہ ایمان سے اس کا بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر ہماری سوچ کے بالکل برعکس خدا اچانک کام کرتا ہے!
پولس اورسیلاس انتظار کرنے کے تعلق سےجانتے تھے،اور انہوں نے اچھی طرح سےانتظاربھی کیا۔اعمال ۱۶ باب میں اس کہانی کا بیان ہے کہ جب ایک گروہ نے ان پر حملہ کیا اوراُن کو ماراگیا اورپھر قید خانہ میں ڈال دیا گیا۔۲۴ آیت میں بیان کیا گیا ہے کہ داروغہ نے ان کو اندر کے قید خانہ میں ڈال دیا اور ان کے پاوٗں کاٹھ میں ٹھونک دیئے۔ایسا لگتا ہے کہ اُنہوں نے اس بات کا بُرانہیں منایا۔ بلکہ انہوں نے گیت گانا اور خداوند کی حمد کرنا شروع کردیا۔ اُنہوں نے خُدا کا انتظارشروع کردیا۔
اچانک ہی خدا نے بھونچال بھیج دیا جس کی وجہ سے قید خانہ کے دروازے کھل گئے اور ان کی بیڑیاں کھل گیٗں ۔ خدا نے ان کو آزاد کر دیا!
جب لوگ اپنے برے حالات میں بھی صبراور ایمان سے خدا کا انتظار کرتے ہیں توخدا اچانک ان کو رہائی بخشتا ہے۔ پس ہمت نہ ہاریں!بھروسہ کرنا نہ چھوڑیں!اُمید اور ایمان سے بھرے رہیں۔ خدا کی قدرت لامحدود ہے اور وہ آپ کے لئے عجیب کام کرے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ بُرے ترین حالات اور قید میں بھی میں تیری پرستش کروں گا/گی۔ میں جانتا/جانتی ہوں کہ تو مجھے چھڑانے آئے گا اور ہو سکتا ہے کہ تواپنے ٹھہرائے ہوئے وقت کے مطابق ’’اچانک‘‘ کام کرے اور مجھے آزادی مل جائے۔