ماضی کی غلطیوں کوچھوڑ دیں

ماضی کی غلطیوں کوچھوڑ دیں

پس (اس لئے) اَب جو یسوع مسیح میں ہیں (اور) اُن پر سزا(غلطی کی سزا کا حکم) کا حکم نہیں۔  رومیوں 8 : 1

یہ جان کر بہت اطمینان ملتا ہے کہ خُدا کا ترس اور مہربانی ہر صبح تازہ ہیں۔ اُس کی عظیم مُحبّت کے باعث آپ کے ماضی کا آپ کے اُوپر کوئی اختیار نہیں ہے۔ آپ کو اپنے ماضی کی ناکامیوں کی وجہ سے شرمندگی اور احساسِ ندامت میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے سامنے ایک شاندار مستقبل کی عظیم اُمید ہے جس کے ساتھ آپ جی سکتے ہیں۔

خُدا کا حصہ یہ ہے کہ وہ ہمیں معاف کرتا ہے ۔۔۔۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اُس کی معافی، رحم اور نئی شروعات کو پُرفضل انعام کے طور پر حاصل کریں۔ بہت سے لوگ یوں سوچتے ہیں کہ ،” میں نے بہت سے گناہ کئے ہیں تو خُدا مجھے کس طرح معاف کرسکتا ہے؟” لیکن سچائی یہ ہے کہ خُدا فتح مند خُدا ہے اور ہمارے تصورات سے بہت بڑھ  کرکرسکتا ہے (افسیوں 3 : 20)۔

جب ہم خُدا سے دُعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں معاف کرے تو وہ ایسا کرنے میں سچا اور قادر ہے۔ وہ ہمیں مسلسل ہر قسم کی ناراستی سے پاک کرتا ہے (1 یُوحنّا 1 : 9)۔ جب ہم مسیح کے ساتھ تعلق قائم کرلیتے ہیں تو ہم اُس میں نیا مخلوق بن جاتے ہیں (2 کرنتھیوں 5 : 17)۔ پُرانی چیزیں جاتی رہتی ہیں اور ہمیں ایک موقع دیا جاتا ہے کہ ہم ایک نیا آغاز کریں۔ ہم ایک نیا روحانی مٹی کا لوندہ بن جاتے ہیں جس پر خُدا کام کرسکتا ہے۔ وہ ہم میں سے ہر ایک کو یہ موقع دیتا ہے کہ ہم نیا آغاز کریں ۔۔۔۔ ہمیں بس یہ کرنا ہے کہ ہم ماضی سے جان چھڑا لیں اور خُدا کے ساتھ آگے بڑھیں۔


ماضی کی غلطیوں کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو غلامی میں رکھیں اور آپ کے مستقبل کے بارے میں آپ کو ڈرائیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon