تُمہاری نرم مِزاجی (آپ کی بامروت اور صابر رُوح) سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے(وہ جلد آنے والا ہے)۔ فلپیوں4 : 5
خُدا کی مدد سے، ہم ان سب کے لیے سخاوت کا نمونہ بن سکتے ہیں جو ہم سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر آپ لینے کی بجائے دینے والے ہیں تو لوگوں کو یہ جاننے میں زیادہ دیرنہیں لگے گی کہ آپ بہت سے لوگوں سے جن کووہ جانتے ہیں مختلف ہیں۔ جب وہ آپ کی خُوشی کو دیکھیں گے تو جان لیں گے کہ ایک شُکرگزار اور فیاض دل کسی بھی شخص کو خودغرض کی بجائے زیادہ خُوش بناتا ہے۔
خُداوند یسوع مسیح ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ ہماری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ ہمارے نیک کاموں کو دیکھ کر ہمارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں (دیکھیں متّی 5 : 16)۔ خُداوند یسوع مسیح یہ نہیں چاہتا کہ ہم دکھاوا کریں یا مشہور ہونے کے لئے کام کریں۔ وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ ہم یہ جان لیں کہ ہم اپنے آس پاس کے لوگوں پراَثراندازہوسکتے ہیں۔ یقیناً، ہم دوسروں پر منفی اثربھی ڈال سکتے ہیں لیکن سخاوت ہمارےآس پاس کے لوگوں پر بہت مثبت اثر ڈالتی ہے اور ہمیں شاد لوگ بناتی ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میں شُکرگزار ہوں کہ تو نے مجھے لوگوں پر اثر انداز ہونے کے لئے چنُا ہے۔ تیری مدد سے میں اس اثر کواستعمال کروں گا/گی تاکہ سخاوت کا اچھا نمونہ پیش کرسکوں۔ مدد کر اَے باپ کہ آج اندھیرے میں روشنی کا کام کروں۔