مثبت خیالات رکھیں

مثبت خیالات رکھیں

…جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی بایتں پسندیدہ ہیں اور جتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غور کیا کرو(ان پر اپنا دھیان لگاؤ)۔  فلپیوں 4 : 8

اگر آپ اپنی زندگی کو بہتربنانا چاہتے ہیں، تواِس کے لئے سب سے پہلا کام جو آپ کو کرنا چاہیے وہ ہے اپنے خیالات کو بہتر بنانا۔ جب آپ مثبت انسان بننے کا ارادہ کرلیتے ہیں تو اس میں بڑی قوت ہے، خُدا مثبت ہے اور اس کے ساتھ قریبی تعلق بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کے ساتھ اتفاق کریں (عاموس 3 : 3) اور مثبت سوچ رکھیں۔

مثبت سوچ اور رویہ رکھنے سے ہر گز یہ مُراد نہیں کہ آپ حقیقت سے منہ موڑ رہے ہیں یا حقیقی مسائل کو نظر انداز کررہے ہیں۔ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ آپ خُدا کے کلام سے اتفاق کررہے ہیں اور دُنیا کی منفی اور فرسودہ باتوں کے مطابق نہیں بلکہ خُدا کے وعدوں کے مطابق زندگی بسر کررہے ہیں۔

غور کریں کہ خُداوند یسوع مسیح نے بڑی مشکلات برداشت کیں، جن میں ان کی ذات پر شخصی حملے بھی شامل تھے، اور ان کے باوجود وہ مثبت ہی رہے۔ وہ ہمیشہ کوئی تقویت بخش بات کرتے یا حوصلہ افزائی کے الفاظ بولتے تھے۔ وہ جس کے بھی قریب ہوتے اسے اُمید کا پیغام سناتے۔ ہم آج اسی نمونہ کی پیروی کرسکتے ہیں۔ جب ہم مثبت نقطہء نظر اپنا نے کا فیصلہ کرتے ہیں، مثبت توقع رکھتے ہیں اور مثبت گفتکو کرتے ہیں تو ہم اس نمونہ کی پیروی کرتے ہیں جو خُداوند یسوع مسیح نے ہمارے سامنے رکھا اور اس طرح ہم اپنے آسمانی باپ کی قربت میں بڑھتے ہیں۔


آپ کی زندگی آپ کی سوچوں کے مطابق ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon