مذید عدم تحفظ نہیں

مذید عدم تحفظ نہیں

اور وہ جو تیرا نام جانتے ہیں (جنھوں نے تجربہ کیا ہے اور تیرے رحم کو حاصل کیا ہے) تجھ  پر توکُّل کریں گے کیونکہ اَے خُداوند تو نے اپنے طالبوں کو (جو تیری تفتیش میں لگے ہیں) ترک نہیں کیا ہے ( خُدا کے کلام کے اختیار اور اپنی ضرورت پورا ہونے کے حق کو)۔  زبور 9 : 10

ہم سب نے ایک حد تک عدم تحفظ کا تجربہ کیا ہے۔ ہماری زندگی میں ضرور ایسا وقت آتا ہے جب ہم آگے بڑھ کر کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس خیال کےآتے ہی عدم تحفظ ہمیں ہماری جگہوں پر منجمد کردیتا ہے۔ لیکن خُدا کا منصوبہ ہمارے لئے یہ نہیں ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اِیمان اور اعتماد کا قدم اُٹھائیں۔

عدم تحفظ ہمیں بیچارگی اور شک میں ڈال کراذیت پہنچانا چاہتا ہے تاکہ ہم وہ کام نہ کریں جو خُدا ہم سے لینا چاہتا ہے یا اس برکت کو حاصل نہ کریں جو خُدا ہمیں دینا چاہتا ہے۔

اگر ہم اپنے اِیمان کی بنیاد خُدا کی اُن باتوں کو بنائیں جو اُس نے اپنے کلام میں فرمائیں ہیں تو ہم بنا عدم تحفظ کے احساس کے زندگی بسرکرسکتے ہیں۔ جب ہم اپنا منہ کھول کراُس کلام کا اِقرار کرتے ہیں جو خُدا نے ہم سے اور  ہمارے بارے میں کیا ہے تو خُدا کا کلام ہمیں زور بخشتا ہے تاکہ ہم عدم تحفظ کے احساس، خطرہ اورغیر یقینی کیٖفیت پر غالب آئیں۔

اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ عدم تحفظ یا خطرہ کے باعث اپنی زندگی کے کسی مسئلہ کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں تو میں آپ کی حوصلہ افزائی کروں گی کہ آپ خُدا سے دُعا کریں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے لئے وہ کرے جس کا وعدہ اس نے اپنے کلام میں آپ سے کیا ہے ۔۔۔۔ یعنی آپ کے آگے چلے اور راستہ کو ہموار کرے۔

خُدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے باطنی انسان کو مضبوط بنائے، یعنی آپ اُس کی قوت اور زور سے معمورہو جائیں اور خوف کے آگے گھٹنے ٹیکنے کی آزمائش آپ پر غالب نہ آنے پائے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon