مضبوطی سے تھامے رہنا

مضبوطی سے تھامے رہنا

خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہے (تاکہ میں دہشت کے سبب سے منجمند نہ ہوجاؤں بلکہ چلتا رہوں) اور مجھے (رُوحانی ترقّی بخشتا ہے) میری اُونچی جگہوں (مصیبت، تکلیف اور ذمہ داریمیں چلاتا ہے! حبقوق 3 : 19

پُرانے عہد نامہ کا نبی حبقوق مشکل حالات کے بارے میں بات کرتا ہے اور ایسے وقت کو "اُونچی جگہیں” کہتا ہے اور بیان کرتا ہے کہ خُدا نے اُسے ہرنی کے سے پاؤں عطا کئے ہیں تاکہ وہ اُن اُونچی جگہوں کو عبور کرسکے۔

"ہرنی” ایک خاص قسم کا جانور ہے جو  پھرتیلا پہاڑی کوہ پیماہ ہے۔ اوراگر کوئی چٹان عمودی بھی ہو تو یہ اُسے بھی سَر کرلیتا ہے اورپہاڑ کے ایک سِرے سے دوسرے سِرے تک آسانی سے پھلانگ کر چلا جاتا ہے۔ ہمارے لئے بھی خُدا کی یہی مرضی ہے، کہ جب مشکلات ہمارے راستہ میں آئیں تو ہم اُن سے نہ گبھرائیں اور نہ ہی ڈریں۔

حقیقی فتح کے لئے ہمیں ایسا بننا پڑے گا کہ مشکل حالات بھی ہمیں ڈرا نہ سکیں بلکہ ہم اُن کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ حبقوق 3 : 19 میں جن "اُونچی جگہوں”  کا ذکر کیا گیا ہے اُن سے مُراد "مصیبت، تکلیف یا ذمہ داری ” ہے۔ دراصل یہی وہ وقت ہے جب ہم بڑھتے ہیں۔

اگر آپ اپنی زندگی کو مڑ کر دیکھیں گے تو آپ کواندازہ ہوگا کہ آپ کی زیادہ تر روحانی ترقی اُس وقت نہیں ہوئی جب آپ کی زندگی میں اچھّا وقت تھا؛ بلکہ آپ نے مشکلات میں ترقّی کی ہے۔ اورجو کچھ آپ مشکلات میں سیکھتے ہیں اس کے سبب سے آپ اس قابل ہوجاتے ہیں کہ زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔ زندگی نشیب وفراز کا امتزاج ہے (فلپیوں 4 : 12)، اور یہ دونوں چیزیں قیمتی اور ضروری ہیں۔

خُدا اکثراپنے گہرے کام انتہائی مشکل حالات کے دوران سَر انجام دیتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon