[…تم اِس کے لئے عزت کے ساتھ احساس رکھو یہاں عزت کے معنیٰ ہیں؛تعظیم کرنا،بات ماننا،لحاظ کرنا۔۔۔۔۔احترام کریں،قدر کریں،تعریف کریں،انعام دیں اور انسانی طور پر اُس کی پوجا کریں جس کے معنی ہیں سراہنا،تعریف کرنا، خود کو اس کے لئے مخصوص کرنا، گہری محبت کرنا اوراپنے شوہر کے ساتھ خوش ہونا] ۱ پطرس ۳: ۲
جب آپ ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوں گے تو آپ کی شادی شدہ زندگی میں عجیب شادمانی پیداہوگی۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ خدا نے آپ کو پریشان رہنے کے لئے اکٹھا نہیں کیا ؟ اس نے آپ کو جھگڑا کرنے، ایک دوسرے کی خامیاں نکالنے اور ایک دوسرے کو تبدیل کرنے کے لئے اکٹھا نہیں کیا۔
بائبل مقّدس میں عورت کو اپنے شوہر کے ساتھ خوش رہنے کی خاص ہدایت کی گئی ہےلیکن میرا ایمان ہے کہ یہ کلام دونوں پر لاگوآتا ہے۔ بہرحال میں نے بہت کم کسی خاتون کو یہ کہتے سُنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کےساتھ بہت خوش ہے یا بہت کم کسی آدمی کو یہ کہتے سنا ہے کہ ’’میں اپنی بیوی کے ساتھ خوش ہوں۔‘‘
لیکن خُدا چاہتا ہے کہ ہم اپنی شادی شدہ زندگی میں ایک دوسرے سے خوش ہوں۔ وہ آپ اورآپ کے ساتھی سے یہ چاہتا ہے کہ آپ ایک ساتھ مسکرائیں اورخوش رہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیشہ ایسا کرنا آسان نہیں ہے۔ شادی شدہ زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں لیکن آپ خُدا سے دُعا کریں کہ وہ اختلافات کے باوجود آپ کے ساتھی میں موجود شاندار باتیں آپ پر ظاہر کرے۔ اُس سے دُعا کریں کہ جس نظر سے وہ آپ کے ساتھی کو دیکھتا ہے اُسی نظر سے وہ آپ کو اپنے ساتھی کو دیکھنے میں مدد کرے کیونکہ وہ اس سے پیارکرتا ہے اور اس نے اس کے لئے بھی اپنی جان دی ہے جس طرح اس نے آپ کے لئے دی ہے۔
جب آپ ایک دوسرے کے لئے خدا کی مانند سوچ رکھیں گے تو فطری طور پر خوشی آپ کے دل کو معمور کردے گی اور آپ اپنے ساتھی سے لطف اندوز ہوں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا میں اپنے ساتھی سے لطف اندوز ہونا چاہتا/چاہتی ہوں۔ اورجب میری شادی شدہ زندگی میں مشکلات ہوں اس وقت میری مدد کر کہ میں اپنے ساتھی کےساتھ خوشی منا سکوں اور تیری نظر سے اُس کو دیکھ سکوں۔