
کیونکہ ہم اگرچہ جسم میں زندگی گزارتے (چلتے) ہیں مگر جسم کے طورپر لڑتے نہیں۔ اِس لئے کہ ہماری لڑائی کے ہتھیار جسمانی نہیں (گوشت اور خون کے) بلکہ خُدا کے نزدیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابل ہیں۔ 2 کرنتھیوں 10 : 3 – 4
ہم یقینی طور پر جنگ کی حالت میں ہیں۔ لیکن بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ ہماری جنگ کے ہتھیار جسمانی اور ظاہری نہیں ہیں بلکہ یہ ایسے ہتھیارہیں جو خُدا کے نزدیک بہت مضبوط ہیں تاکہ قلعوں کو ڈھا دیں۔
خُدا کے نزدیک ہونے کے سلسلہ میں یہ بھی ضروری ہے کہ ہم پاک رُوح کے ساتھ مل کر کام کریں اور خودغرضی، فخر اور خود پرستی کے مضبوط قلعوں کوڈھا دیں۔ اوردانستہ طور پر اپنی ذات پر سے نظریں ہٹادیں اور خود کسی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود دوسروں کی مدد کرنے کے لئے تیار رہیں اور یہ بدی پر غالب آنے کے لئے سب سےضروری ہے ۔
جب خُداوند یسوع مسیح صلیب پر انتہائی تکلیف میں تھے انہوں نے اپنے ساتھ مصلوب ڈاکو کی تسلّی کے بارے میں سوچا (لُوقا 23 : 39 – 43)۔ جب ستفنس کو سنگسار کیا جارہا تھا اُس نے ان کے لئے جو اُس کو سنگسار کررہے تھے دُعا کی اور خُدا سے کہا کہ وہ یہ گناہ اُن کے ذمہ نہ لگائے (اعمال 7 : 59 – 60)۔
اگر خُداوند یسوع مسیح کی کلیسیاء جو اِس زمین پر اُس کا بدن ہے خودغرضی کے خلاف اعلانِ جنگ کرے گی اور مُحبّت میں چلے گی تو دُنیا اس کو ضرور دیکھے گی۔
مُحبّت میں چلنا رُوحانی جنگ کا اہم حصّہ ہے۔