خُدا کہتا ہے، "میں تیرے ساتھ رہوں گا”

خُدا کہتا ہے، "میں تیرے ساتھ رہوں گا"

جَیسے مَیں مُوسیٰ کے ساتھ تھا وَیسے ہی تیرے ساتھ رہُوں گا۔ مَیں نہ تُجھ سے دست بردار ہُوں گا اور نہ تُجھے چھوڑُوں گا۔   یشُوع  1  :  5

ہماری زندگیوں میں خُدا کی موجودگی خوف پر قابو پانے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اگر ہم اِیمان سے یہ جانتے ہیں کہ خُدا ہمارے ساتھ ہے تو ہم اُس کی موجودگی کے لیے شُکر گزارہو سکتے ہیں اور ہم اعتماد اور ہمت کے ساتھ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہم ہمیشہ خُدا کی موجودگی کو محسوس نہ کریں لیکن ہم اُس کے کلام کے لیے شُکر گزار ہو سکتے ہیں، یہ یاد رکھتے ہوئے کہ اُس نے کہا تھا کہ وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی ہم سے دست بردار ہوگا (دیکھیں عبرانیوں 5:13)۔

بائبل میں، خوف نہ کرنے کی بنیاد صرف یہ ہے: خُدا ہمارے ساتھ ہے۔ اور اگر ہم خُدا کے کردار اور فطرت کو جانتے ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ وہ قابلِ بھروسہ ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ کیا کرنے والا ہے، وہ کب کرنے جا رہا ہے یا وہ کیسے کرنے والا ہے۔ صرف یہ جاننا کہ وہ ہمارے ساتھ ہے کافی ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، میں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے وعدہ کیا ہے کہ تومجھے کبھی نہیں چھوڑے گا۔ میرے اِرد گرد کے حالات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور مجھے خوفزدہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تُو میرے ساتھ ہے اور تُو مجھے ان حالات میں سے نکال لے جائے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon