خدا کے نظام میں ہر چیز کا وقت مقرر ہے

خدا کے نظام میں ہر چیز کا وقت مقرر ہے

کیونکہ یہ رویا ایک مقررہ وقت کے لئے ہے۔ یہ جلد وقوع میں آئے گی اور خطا نہ کرے گی۔اگرچہ اس میں دیر ہو تو بھی اِس کا منتظر (سنجیدگی) رہ کیونکہ یہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ تاخیر نہ کرے گی۔ حبقوق ۲: ۳

کیا آپ اپنے دل کی آرزوٗں کے بَرآنے کے منتظر ہیں؟ کیا آپ خوف اور دوسری باتوں سے آزادی چاہتے ہیں جو آپ کے ایمان رکھنے میں رکاوٹ کا باعث ہیں؟کیا آپ اپنے دوستوں اور عزیزوں کی نجات کے لئے اِشتیاق سے دُعا کر رہے؟کیا آپ خداکے کلام میں موجود اس کے بے شمار وعدوں کے پورا ہونے کے منتظر ہیں؟

کیا آپ اپنی دُعاوٗں کے جواب کا انتظار کرتےکرتے تھک چکے ہیں؟کیا آپ پریشان اور حیران ہیں کہ خدا کب  اپنے وعدوں کو پوراکرے گا؟ تو پھر آپ کو یہ جاننا چاہیے کہ خدا کا وقت اکثر ایک بھید کی مانند ہوتا ہے۔ اور اگرچہ وہ ہمارے وقت کے مطابق کام نہیں کرتا تو بھی اُس کےکلام  میں وعدہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک بھی دن دیر نہ کرے گا۔

خدا بالکل صیح وقت پر کام کرتا ہے!آپ کو نوکری کے حصول کے لئے اندازے لگانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اپنے دل میں اِرادہ کرلیں کہ آپ اس وقت تک ہمت نہیں ہاریں گے جب تک آپ جیت کی لکیر کو پار نہ کر لیں اور خدا کی عجیب اور بڑی برکت کو اپنی زندگی میں حاصل نہ کر لیں! جتنا آپ یسوع پر بھروسہ کریں گے اور اس پر اپنی نگاہیں لگائیں گے، اتنا ہی آپ زندگی کو حاصل کریں گے۔ خدا پر بھروسہ کرنے سے زندگی ملتی ہے۔ ایمان رکھنے سے آرام ملتا ہے۔ اس لئے ہر چیز کا اندازہ لگانا چھوڑ دیں اور خدا کو اپنی زندگی کا بادشاہ بنا لیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے خدا میں جانتا/جانتی ہوں کہ تیرا وقت کامل ہے، جب میں انتظار سے تھک جاوٗں اُس وقت میری مدد کرتاکہ تجھ پر بھروسہ کروں اور تیرے منصوبہ پر بھروسہ رکھوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon