
اِس لئے اگر کوئی مسیح (مسیحا) میں (شامل) ہے تو وہ نیا مخلوق (پورے طور پر نیا مخلوق) ہے۔ پُرانی (پُرانی اِخلاقی اور رُوحانی حالت) چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئیں! 2 کرنتھیوں 5 : 17
آپ ایک "نیا مخلوق” ہیں اوراس حیثیت سے آپ کو بیتی ہوئی باتوں کو اپنے اُوپر حاوی کرکے مسیح میں آپ کی نئی زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دینی ہے۔ آپ مسیح میں ایک نیا مخلوق ہیں اورآپ کی ایک نئی زندگی ہے۔ آپ خُدا کے کلام کےمطابق اپنی سوچ کو بدل سکتےہیں۔ آپ کی زندگی میں اچھّے حالات آئیں گے!
اپنی زندگی کے تعلق سے مثبت انداز سے سوچنا شروع کریں۔ اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ محض خیالات سے آپ کوئی بھی چیز حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم میں سے ہر ایک کے لئے خُدا کا ایک کامل منصوبہ ہے، اور ہم اپنی سوچوں اور باتوں سے اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے۔ لیکن ہمارے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم جو سوچتے اور کہتے ہیں وہ اس کی اس مرضی اور منصوبے کے مطابق ہو جو وہ ہمارے لئے رکھتا ہے۔
اگر اس وقت آپ یہ نہیں جانتے کہ خُدا آپ کے بارے میں کیا منصوبہ رکھتا ہے، تو آپ اِس خیال سے آغازکرسکتے ہیں کہ، اگرچہ مجھے خُدا کے منصوبہ کاعلم نہیں ہے، لیکن میں جانتا/جانتی ہوں کہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے، جو وہ کرے گا وہ بھلا ہوگا، اور مجھے برکت ملے گی۔
خُدا نے آپ کی زندگی میں ایک نیک کام شروع کیا ہے اور وہ ضرور اُسے پورا بھی کرے گا (فلپیوں 1 : 6)۔ پس اگر آپ اس وجہ سے بے حوصلہ ہوتے ہیں کہ آپ تیزی سے ترقی نہیں کررہےتو ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ خُدا آپ کی زندگی میں کام کررہا ہے اور وہ نہ تو کبھی آپ کو چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے دستبردار ہوگا۔
خُداوند یسوع آپ کو آزاد کرے گا تاکہ آپ زندگی میں اچھّی چیزوں سے آسودہ ہوں۔ خُدا پر بھروسہ کریں کہ وہ اپنے کلام کے وسیلہ سے آپ کی سوچ کو نیا بنا دے گا!