۔خُدا ہی واحد ذریعہ ہے جو ہمیشہ قائم رہتا ہے

۔خُدا ہی واحد ذریعہ ہے جو ہمیشہ قائم رہتا ہے

خُداوند میں مسرور رہ اور وہ تیرے دل کی مرادیں پُوری کریگا۔  (زبور ۳۷: ۴ )

ہمیں بحیثیت اِنسان خُدا نے خوش رہنے اور اچھا محسوس کرنے کے لیے تخلیق کیا ہے۔ درحقیقت ہمیں خود کے بارے میں اچھا محسوس کرنا چاہیے ورنہ ہم اچھا  ہونے کی حسرت کو پورا  کرنے کے لیے اپنے اندر غیر صحت مند اور بے قابو چال چلن پیدا کر لیں گے۔

کسی ایسے شخص کے بارے میں سوچیں  جو نشہ کا عادی ہے اور جس نے  یہ کام اِس لیے  شروع  کیا، کیونکہ اُس کی تکلیف حد سے زیادہ تھی اور اِس سے چھٹکارہ حاصل کرنے پر مجبور تھا، چاہے یہ چھٹکارہ عارضی ہی کیو ں نہ ہوتا۔   یہی بات افراط میں کھانے پینے پر بھی عائد ہوتی ہے۔ اگر ہم اندر سے اچھا محسوس نہیں کرتے، تو پھر ہم بیرونی ذرائع  کے اِستعمال سے اِن اِحسا سات کو  پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خُد انے ہمیں اِس طرح کا بنایا ہے اور وہی اکیلا ہے جو ہمیں اِطمینان بخش سکتا ہے۔ جب ہم خُدا کے علاوہ اچھا محسوس کرنے کے لیے کسی چیز کی طرف جاتے ہیں  تو ہم حقیقت میں ایک خالص چیز کی جگہ سستا متبادل تلاش کرتے ہیں۔

آپکی چاہے کوئی بھی جذباتی ضرورت ہو اُسے صرف خُدا ہی پورا کر سکتا ہے۔ وہی آخری پائدار ذریعہ ہے۔ آج ہی اُس کے پاس جائیں ـــ وہ ہی ہے جو آپ کو مطمئین کر سکتا ہے ۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا میَں سستے متبادل کی تلاش میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتا، صرف تو ہی ہے جو مجھے مطمعین کر سکتا ہے۔ مجھے سیکھا کہ میَں روزانہ تجھ میں اپنی حقیقی خوشی کیسے حاصل کر سکتا ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon