وہ سب چیزوں کو قیام بخشتا ہے

وہ سب چیزوں کو قیام بخشتا ہے

اور وہ سب چیزوں سے پہلے ہے اور اسی میں سب چیزیں قائم [چمٹے رھنا، باہم اکھٹا]رہتی ہیں۔  کلسیوں ۱: ۱۷

کلسیوں ۱ : ۱۷ کا حوالہ کافی دلچسپ ہے۔ یہ بیان کرتا ہے کہ یسوع ہر چیز کو قائم کئے ہوئے۔ واہ! کیونکہ وہ لوگ جو اس بات سےناواقف ہیں وہ بھی اس کے سبب سے قائم ہیں۔

اس آیت پر غور کریں: اگر خداوند ہی نہ سنبھالے تو اچّھے خاندان قائم نہ ہوں گے، اگر وہ ہمارے تعلقات کو نہ بڑھائے تو ہمارے اچّھے تعلقات قائم نہ ہوں گے۔ یسوع کے بغیر ہمارا مال و دولت بھی بے کار ہے۔ اس کے بغیر ہمارے جذبات اور سوچیں بے کارہیں۔ یسوع کے بغیر ہر شے بے ثبات ہے۔

اگر یسوع کو ہماری زندگیوں میں اولیت حاصل نہیں ہے، تو ہمیں اپنی ترجیحات کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ متی ۶: ۳۳ میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ پہلے خدا اور اس کی بادشاہی کی تلاش کرو کیونکہ اگر ہم اوّل چیز کو اوّل درجہ نہیں دیں گے تو باقی ہر چیز کی ترتیب بھی خراب ہو جائے گی اور مسائل کا سبب بنے گی۔اُس کی بادشاہت کو قائم کرنا، اس کی خدمت کرنا اور اس کی تلاش کے معنی یہ ہیں کہ ہم اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں یعنی لوگوں سے ہمارا برتاوٗ، اچّھے برےحالات میں ہمارارویہ، مال و دولت کا استعمال اور تفریح کے چناوٗ میں اس کی مرضی کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔

اپنی زندگی میں آج ہی سے اُسے اوّل درجہ دینا شروع کر دیں۔ وہ آپ کو قیام بخشتا ہے۔ اس نےآپ کو اپنی پیروی کے لئے پیدا کیا ہے۔ اس کو اپنی زندگی میں اوّل درجہ دیں.

 یہ دُعا کریں:

اَے خدا،میں تیرے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں، تو مجھے قیام بخشتا ہے۔ درحقیقت تو نےہر چیز کو قائم رکھا ہوا ہے۔ تو میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے، میں تجھے اپنی زندگی میں اوّل درجہ دیتا/دیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon