عورت نے اُس سے کہا میں جانتی ہوں کہ مسیح جو خُرستس (جسے مسح کیا گیا ہے) کہلاتا ہے آنے والا ہے۔ جب وہ آئے گا تو ہمیں سب باتیں بتادے گا۔ (یوحنا 4 : 25)
خُدا کی آواز سننا اور پاک روح کی راہنمائی میں چلنا ایک بہت دلچسپ سفر ہے۔ خدا آپ سے بات کرنا چاہتا ہے اور آپ کو زندگی سےلطف اندوز ہونے، برکت پانے،حکمت حاصل کرنے،اور اس کے اچھے منصوبہ کو پورا کرنے کے لئے ضروری باتیں بتانا چاہتا ہے۔ اُس کے پاس کہنے کوہمیشہ اچھی اور مفید باتیں ہوتی ہیں۔ لیکن بعض اوقات لوگ ان باتوں کوجاننےسے قاصر رہتے ہیں کیونکہ وہ یہ جانتے ہی نہیں خدا ان سے بات کررہا ہے۔ان کو سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح اُس کی آواز سُنیں اور اُس کی فرمانبرداری کریں۔
جب جسمانی والدین ہمیشہ اپنے بچوں سے بات چیت کرتے ہیں، تو ہمارا آسمانی باپ ہم سے بات کیوں نہیں کرے گا؟ اگرجسمانی والدین نے اپنے بچوں کو کوئی ہدایت نہ دی ہو تو وہ یہ توقع نہیں کرتے کہ ان کے بچے یہ جانیں کہ انہیں کیا کرنا ہے ، خدا بھی اپنے بچوں کے ساتھ ایسا ہی محسوس کرتا ہے۔ زندگی میں ہمیں جو کچھ جاننے کی ضرورت ہے وہ ہمیں سب کچھ بتاتا ہے۔
ہم اکثر اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی خواہش کے مطابق وہ عمل کریں جوہم چاھتے ہیں اور جب چاہیں تب کریں۔ لیکن اگر ہم اس طرح زندگی گزارتے ہیں تو ہم راستے سے بھٹک جاتےہیں اور اپنی زندگیوں کو ضائع کردیتے ہیں۔ ہمیں پاک روح کی رہنمائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس زمین پر ہر روز ہماری رہنمائی کرے۔ اوروہ وفاداری سے ہم سے بات کرتا اور ہمیں وہ سب بتاتا ہے جو ہمارے لئے جاننا ضروری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج آپ کے لئے خُداکا کلام: پاک روح کی صورت میں آپ کے پاس ایک رہنما اور تسلی دینے والا دن کے چوبیس گھنٹے آپکے ساتھ موجود ہے ۔