ٹوٹا ہوا تعلق

ٹوٹا ہوا تعلق

اور میں داؤد کے گھرانے اور یروشلیم کے باشندوں پرفضل اور مناجات کی رُوح نازل کروں گا

زکریاہ 12 : 10

خُدا کے فضل کا پیغام وہ واحد اور اہم ترین پیغام ہے جو پاک رُوح نے مجھ تک پہنچایا۔ فضل کی رُوحانی قوّت کے بارے میں جاننے سے پہلے میری تمام مسیحی زندگی ایک جدوجہد میں گزر گئی۔ لوگوں کو اِیمان کے بارے میں تعلیم دینا اوراس کے ساتھ فضل کے بارے میں نہ سیکھانا، میرے خیال کے مطابق، بہت سے لوگوں کی اِیمان کی زندگی کا ایک "ٹوٹا ہوا تعلق” ہے۔

فضل پاک رُوح کی قوّت ہے جو حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ جو کام ہماری زندگی میں اہم ہیں انہیں سَرانجام دیا جائے۔ یہ قوت تبدیلی لاتی ہے اور اُسے قائم بھی رکھتی ہے۔ یہ خُدا کی قدرت ہے جو ہمیں ملتی ہے تاکہ ہم آزادی سے اُس کے پاس جائیں۔ خُدا کا فضل اِیمان سے حاصل ہوتا ہے۔ اِیمان خُدا کی برکات کو حاصل کرنے کی قیمت نہیں ہے بلکہ یہ وہ ہاتھ ہے جو ان چیزوں کو حاصل کرتا ہے۔

جب میں صرف فضل کا لفظ ہی سُن لیتی ہوں تویہ میرے لئے بہت تسلّی بخش ہوتا ہے۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اگر آپ بہت پریشان ہیں تو سمجھ لیں کہ آپ اپنی کوششوں پر بھروسہ کررہے ہیں اور آپ کو خُدا کی قدرت پر بھروسہ کرنے کے لئے واپس آنے کی ضرورت ہے۔ فضل سے آپ مضبوط اور پُرسکون ہوجاتے ہیں، جسم کے کام آپ کو کمزور دُکھی اور مضطرب اور قوت سے خالی کردیتے ہیں۔ آج اور ہر روز اپنے سب کاموں میں خُدا پر تکیہ کریں کیونکہ اُس سے جُدا ہوکر آپ کچھ نہیں کرسکتے (یُوحنّا 15 : 5)۔

 

نہ صرف وہ فضل حاصل کریں جو نجات بخشتا ہے بلکہ فضل پر فضل اور اِس پر مزید فضل حاصل کریں تاکہ آپ فتح مند زندگی بسر کریں اور خُداوند یسوع کو ہر روز اپنی زندگی میں جلال دیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon