دوسروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار

دوسروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار

پس [خُدا] جو بونے والے کے لِئے بِیج اور کھانے کے لِئے روٹی بہم پُہنچاتا ہے وُہی تُمہارے لِئے بیج بہم پُہنچائے گا اور اُس میں ترقّی [کے لئے وسائل] دے گا اور تُمہاری راست بازی  [جو نیکی، مہربانی اور خیرات سے ظاہرہوتی  ہے] کے پَھلوں کو بڑھائے گا۔  2 کُرِنتھِیوں 9 : 10

خُدا ہمیں برکت دیتا ہے تاکہ ہم دوسروں کو برکت دے سکیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہماری ضروریات پوری ہوں اور وہ چاہتا ہے کہ ہم ایسے لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہوں جو ضرورت مند ہیں۔ اوریہ بھی ایک وجہ ہے کہ خُدا ہم سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہمیں مہیا کرے گا اور کثرت سے کرے گا۔

دوسرے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے، ہمیں طاقت، اچھّی صحت اور ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے جو مالی طور مشکلات میں سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں کپڑوں کی ضرورت ہے تاکہ ہم ان لوگوں کے ساتھ بانٹ سکیں جنھیں ان کی ضرورت ہے۔ ہمیں خُوشی کی ضرورت ہے تاکہ ان کی مدد کریں جو مایوس ہیں۔

خُدا ہمیشہ وہ چیزیں فراہم کرتا ہے — اور اس سے بھی زیادہ — ایسے شخص کو جو بیج کے طور پر بونا چاہتا ہے (2 کرنتھیوں 9:9-10 دیکھیں)۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ اپنے پاس موجود چیزوں کے لیے شُکر گزار ہیں اور دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہیں تو خُدا نہ صرف آپ کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ وہ آپ کو بہتات کے ساتھ مہیا بھی کرے گا تاکہ آپ ہمیشہ دینے کے قابل رہیں۔ ہم سب تنگ دلی کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں اگر ہم سخاوت کی عادت اپنا لیں۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں اَے باپ کہ تُو نے مجھے برکت دی ہے تاکہ میں دوسروں کے لئے باعث برکت بنوں۔ اپنے ارد گرد موجود ضروریات کو دیکھنے میں میری مدد کر اور ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں میری مدد کر۔ تیرا شُکر ہو کہ ایسے لوگ ہیں جنھوں نے ضرورت کے وقت میری مدد کی۔ تیری مدد سے، میں دوسروں کے لیے بھی ایسا ہی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon