اَے بھائِیو! میرا یہ گُمان نہیں (یہ میری خواہش ہے) کہ پکڑچُکا ہُوں بلکہ صِرف یہ کرتا ہُوں کہ جو چِیزیں پِیچھے رہ گئِیں اُن کو بُھول کرآگے کی چِیزوں کی طرف بڑھا ہُؤا۔ فِلِپّیوں 13:3
خُدا کی مدد کے بغیر ہم توازن کے ساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتے۔ ہم بہت زیادہ کھانےکے عادی ہوجائیں گے، بہت زیادہ پیسے خرچ کریں گے، بہت زیادہ تفریح میں وقت گزاریں گے اور بہت زیادہ بولیں گے۔ ہم جذبات کی رو میں بہہ کر کثرت سے کام کریں گے۔ ہم کچھ کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں اور یہ سوچے بغیر کہ اس کا انجام کیا ہوگا ہم وہ کام کرگزرتے ہیں، جب ہم کوئی ایسا کام کرگزرتے ہیں اور گزرے وقت کو واپس نہیں موڑ سکتے تو ہم اپنے کئے پرپچھتاتے ہیں۔
لیکن شُکرگزاری کی بات ہے کہ ہمیں پچھتاوے میں زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خُدا ہمیں اپنی رُوح دیتا ہے تاکہ ہم صحیح اور دانشمندانہ انتخاب کرسکیں۔ ۔ وہ اِصرار کرتا ہے، ہدایت دیتا ہے، راہنمائی کرتا ہے لیکن فیصلہ ہمیں ہی کرنا ہے۔ نئی عادتیں اپنانے کے لیے آپ کو یہ ارادہ کرنا ہوگا کہ آپ اپنے احساسات کے مطابق کام نہیں کریں گےجب تک اس میں خُدا کی مرضی شامل نہ ہو۔ رُوح کی مدد سے آپ اپنے عمل کو بدل سکتے ہیں اور پچھتاوے سے پاک زندگی گزار سکتے ہیں!
شُکرگزاری کی دُعا
میں شُکرگزار ہوں اَے باپ، مجھے اپنی غلطیوں کے باعث پچھتاوے میں پھنسے رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تُو نے مجھے معاف کیا ہے اور میرے لیے نئی راہ بنائی ہے۔ مدد کر کہ ماضی کی غلطیوں کو پیچھے چھوڑ کر میں آج بہتر فیصلے کروں۔ مدد کر کہ میں اپنے ماضی کئے گئے کاموں کے سبب سے نہ پچھتاؤں بلکہ اپنے مستقبل کے لیے ایمان سے بھرپُور زندگی گزاروں۔