خُدا کامل رفتار راستباز کی سُنتا ہے

وہ [کامل رفتار] صادقوں (راستباز، جو اُس کے ساتھ درست چال چلتا ہے) کی دُعا سُنتا ہے۔  (امثال ۱۵ : ۲۹)

خُدا آج کی آیت میں وعدہ کرتا ہے کہ اگر ہم اُس کے ساتھ وفاداری سے چلنے کی کوشش کریں گے تووہ ہماری دُعائیں سُنے گا ۔ ’’کامل رفتار راستباز‘‘ کے کیا معنی ہیں؟ اِس کے سادہ معنی یہ ہیں کہ ثابت قدمی کے ساتھ راستبازی کی زندگی بسر کرنا اورسمجھوتا کرنے سے اِنکار کرنا۔

سمجھوتہ کرنے والا شخص دوسروں کی تقلید کرنے کا خواہمشند رہتا ہے چاہے وہ کوئی غیر مناسب کام ہی کیوں نہ ہو۔ سمجھوتہ کرنے والا شخص غلط بات سے واقف ہوتا ہے لیکن بچ نکلنے کی اُمید پر وہ کام کرتا ہے۔ سمجھوتہ کرنے کا مطلب ہے اپنے دِل میں جانتے بوجھتے ہوئے غلط بات اورغلط کام کرنا جب کہ پاک روح  کی قائلیت بھی موجود ہو۔ دراصل ہم یہ کہتے ہیں کہ ’’خُدا مجھ پر اپنی مرضی ظاہر کررہا ہے لیکن میں وہ کروں گا/گی جو میں چاہتا/چاہتی ہوں۔‘‘ ایسی حالت میں اگر نتائج ہماری مرضی کے مطابق نہیں نکلتے تو ہم صرف خود کو موردِ الزام ٹھہراسکتے ہیں ۔ جب ہم سمجھوتہ کرنے سے انکارکر دیتے ہیں اور خود کو راستبازی کے لئے مخصوص کردیتے ہیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق پوری کوشش کرتے ہیں تو خُدا ہمارے دِلوں پر نگاہ کرتا ہے ، ہماری دعاوٗں کو سُنتا ہے اور ہمیں جواب دیتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  اگر آپ سمجھوتہ کرنے سے انکار کرتے ہیں توآپ خُدا کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon