کامل کارکردگی کی سیڑھی سے اُترنے کا وقت

کامل کارکردگی کی سیڑھی سے اُترنے کا وقت

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی(اشکارا ہوئی) کہ خُدا نے اپنے اِکلَوتے (بیٹے )کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔   1 یُوحنّا 9:4

"کامل کارکردگی” ایک ایسی سیڑھی ہے جسے میں کہتی ہوں کہ جب تک ہم اُس پر سوار ہیں تو ہمیں یقینی طور پرمایوسی کا شکار ہونا پڑے گا۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم نے توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ہمیں اپنے روحانی امتحانات میں سب سے اچھا گریڈ نہیں ملا، ہم اپنے مقاصد کو پورا نہیں کرسکے، ہم غصے سے بھر گئے، اور اب ہم اپنے آپ سے مایوس ہو چُکے ہیں، اور ہمیں یقین ہوجاتا ہے کہ خُدا بھی ہم سے مایوس ہے۔

لیکن ہمیں اِس سچائی کے لیے شُکر گزاری کرنی چاہیے کہ جب خُدا نے ہم سے مُحبّت کرنے کا انتخاب کیا تھا وہ اُس وقت ہی سے جانتا تھا کہ ہم اس کی توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ اور اُس کے ساتھ ہمارے تعلق کی بنیاد اُس کی مُحبّت ہے نہ کہ ہمارے کام۔ اگرخُدا کے ساتھ ہمارا رشتہ ہماری زندگیوں کی مضبوط بنیاد ہے تو ہم آزاد ہیں کہ اپنی بہترین کوشش کریں، اور اپنی خامیوں کے بارے میں دباؤ میں نہ آئیں۔ یہ کامل کارکردگی کی سیڑھی سے اُترنے اور اُس کے فضل کی آزادی میں چلنے کا وقت ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ مَیں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو مجھ سے مایوس نہیں ہے۔ جب تُو نے مجھے چُنا تو تُو جانتا تھا کہ میں کیسا/کیسی ہوں۔ بہرحال مجھے چُننے اور میری خامیوں کے باوجود مجھے پیار کرنے کے لئے تیرا شُکر ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon