سچائی کا سامنا کرنے سے خوشی کی زندگی ملتی ہے

سچائی کا سامنا کرنے سے خوشی کی زندگی ملتی ہے

تم اپنے آپ کو آزماوٗ کہ اِیمان پر ہویا نہیں اپنے آپ کو جانچو کیا تم اپنی بابت یہ نہیں جانتے کہ یسوع مسیح تم میں ہے ورنہ تم نامقبول ہو۔۲ کرنتھیوں ۱۳: ۵

کوئی بھی شخص اُس وقت تک مسائل سے نہیں نکل سکتا جب تک وہ اِس بات کا اِقرارنہ کرے کہ وہ مسائل کا شکار ہے۔ کوئی بھی شرابی،نشہ کا عادی یا مُصیبت زدہ شخص اس وقت تک مصیبت سے نہیں نکل سکتے جب تک وہ یہ اِقرار نہ کریں،’’میں مسئلہ کا شکار ہوں اور مجھے مدد کی ضرورت ہے۔‘‘

ہوسکتا ہے کہ ہمیں دوسروں کی زیادتی وجبر کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہو لیکن ہمیں ان مسائل کو اپنے اُوپر حاوی اور قابض ہونے کی اِجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہوسکتا ہے کہ ہمارے ماضی کے تلخ تجربات کی وجہ سے ہمارا رویہ تلخ ہو گیا ہو لیکن  ہمیں ایسے ہی رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں مثبت اقدام اُٹھانے میں پہل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے حالات تبدیل ہوں۔۔۔اور ہم پاک روح کی مدد کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔

آپ کسی بھی مسئلے سے دوچار کیوں نہ ہوں آپ کواپنے مسئلہ کی سچائی کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔ بائبل بیان کرتی ہے ہمیں اپنے آپ کو پرکھنا ہے۔ اِس سے گبھراہٹ ہوگی لیکن خُداوند یسوع مسیح جو آپ میں ہے آپ کو آپ کےماضی کے مسائل اور مصائب سے باہر نکال سکتا ہے۔

سچائی کا سامنا کریں ۔۔۔ ہوسکتا ہے کہ یہ خوشی کی زندگی کی شروعات ہو!


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح  میں اپنے مسائل سے منہ موڑ کر خوف کی حالت میں نہیں رہنا چاہتا/چاہتی۔ میں اپنے آپ کو پرکھنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں اور ان مسائل کی جڑ تک پہنچنا چاہتا/چاہتی ہوں کیونکہ تو میری مدد کرسکتا ہے تاکہ میں ان میں سے نکل کرخوشی کی زندگی بسر کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon