لوگوں کے ساتھ اچھّا سلوک کریں

جو مسکین کا نالہ سُن کر اپنے کان بند کرلیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کرے گا اور کوئی نہ سُنے گا۔  (امثال ۲۱ : ۱۳)

آج کی آیت کا مطلب ہے کہ جب ہم ضرورت مندوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتے اور ان کی مدد کے لئے ہاتھ نہیں بڑھاتے تو خُدا بھی  ضرورت کے وقت ہماری مدد کے لئے نہیں آئے گا۔

ہمیں نہ صرف اپنے دوستوں اورخاندان کے لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنی چاہیے بلکہ کمیونٹی میں موجود لوگوں کے ساتھ بھی بھلائی کرنی چاہیے۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے کچھ اعداد وشمار پرغور کیا جس کے مطابق سینٹ لوئیس میں بے گھر لوگوں کی اوسط عمرمیں سات سال سے کم عمر کے بچّے شامل ہیں۔ یہ میرے شہر کی بات تھی ! بیس سال پہلے اس کو پڑھ کا میرا رویہ یہ ہوتا کہ ’’یہ تو بہت ہی افسوس کی بات ہے۔‘‘ لیکن اب میں اس قسم کے حقائق سے واقف ہو چکی ہوں اور کہتی ہوں ’’میں اس کے لئے کچھ کروں گی!‘‘ ہوسکتا ہے کہ لوگ کہیں ’’آپ کے لئے یہ کہنا آسان ہے جائیس؛ آپ کے پاس ایک بڑی خدمت ہے اور بہت سے ایسے لوگوں تک رسائی بھی ہے جو آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔‘‘ ہوسکتا ہے کہ جو وسائل ہمارے پاس ہیں آپ کے پاس وہ سب نہ ہوں  لیکن آپ کے پاس دُعا کرنے کی وہی طاقت ہے جو میرے پاس ہے۔ آپ اُن اداروں کو جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہدیہ دے سکتے ہیں ۔ آپ کچھ وقت کے لئے رضا کار کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ اور اگر ہم چاہیں تو ہم میں سے ہر کوئی کچھ نہ کچھ تو کرہی سکتا ہے۔

میرا اِیمان ہے کہ ہماری بہت سے دُعاوٗں کا جواب ہمیں نہیں ملتا اور ہم خُدا کی آواز سُننے میں ناکام رہتےہیں کیونکہ ہم اپنے اِرد گرد حالات کو دیکھ کررحم یا ترس سے بھرنہیں جاتے۔ سچائی یہ ہے کہ ہم بہت سا پھل حاصل کرسکتے ہیں اگرہمارا رویہ درست ہو! خُدا کے نزدیک یہ بہت اہم بات ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ اچھّا سلوک کریں۔ اگر کبھی آپ کے ساتھ کسی نے بُرا سلوک کیا ہو یا آپ کو رد کیا ہو تو آپ اس درد سے واقف ہیں ۔ اگر آپ موثر دُعائیں کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خُدا کے کان آپ کی آواز سے متحرک ہوجائیں ۔۔۔۔۔۔ آپ کو لوگوں کے ساتھ اچھّا سلوک اوربھلائی کرنی ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

کسی ایسے شخص کی مدد کرنا جو آپ سے کم خوش قسمت ہے ایک عظیم کام ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon