پھر دؔاؤد نے کہا کہ خُداوند نے مجھے شیر اور ریچھ کے پنجہ سے بچایا۔ وُہی مُجھ کو اِس فِلستی کے ہاتھ سے بچائیگا۔ سیموایل نے دؔاؤد سے کہا جا خُداوند تیرے ساتھ رہے۔ (۱ ـسیموایل ۱۷: ۳۷)
اگر ہم سچ کہیں تو ، ہم میں سے بیشتر جب کسی مشکل میں ہوں تو منفی سوچ رکھنے لگتےہیں۔لیکن ہمیں اپنی پچھلی آزمایشوں سے آگے نکل کر اپنی منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کرنا چاہیے۔
خُدا آپکو اپنے کلام کے پڑھنے کے ذریعہ سے’’سچائی کے سفر‘‘پر لے کر نکلنا چاہتا ہے جو حیرت انگیز نتا ئج پیدا کرتا ہے۔ یہ آپکو منفی خیالات صاف کرنے میں مدد دیگا اور آپکو اپنے حالات میں مثبت طور پر دیکھنے کی صلاحیت بخشے گا۔
مثبت ہونا بہت طاقتور ہے۔ اور مثبت ہونے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ آپکو آپکی گُذشتہ کامیابیاں یاد دلاتا رہتا ہے۔
جب داؤد نے جاتی جولیت کا سامنا کیا تو اُس نےاُس شیراور ریچھ کو یاد کیا جن پر وہ فتح حاصل کر چُکا تھا، اور جس بات نے اُسکو اِس حالیہ صورتحال میں حوصلہ بخشا۔
اگر ابھی آپ کسی مشکل صورتحال سے گُذر رہے ہیں تو میں یاد دلانا چاہونگی کہ یہ شائد آپکی پہلی مشکل نہیں ہے جس کا آپ مقابلہ کر رہے ہیں۔ بلکہ آپ کسی پچھلی مشکل سے نکل کر آۓ ہیں۔(تو آپ نے شائد کچھ قیمتی سبق بھی سیکھے ہونگے) اس لئےآپ اِس مشکل سےبھی لڑکرنکل آئیں گے۔
داؤد کی مانند اپنی گُذشتہ کامیابیاں یاد رکھیں ۔ پھر کلام میں سے دیکھیں کہ خُدا کیا کہتا ہے: ہنوز اچھے دن آتے ہیں۔ یہ خُدا کا وعدہ ہے!
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا، بعض اوقات میرے مد مقابل حالات بظاہر ناممکن نظر آتے ہیں، لیکن اِس سے قبل تو مجھے مشکل وقتوں میں سےنکال کرلایا ہے، اور میں جانتی ہوں کہ تو ایک بار پھرایسا کرسکتا ہے۔ اپنی گُذشتہ کامیابیاں یاد رکھنےاور موجودہ حالات کیلئے مثبت سوچ رکھنے میں تُو میری مدد کر۔ آمین .