ہر روز ایک نیا دن ہے

ہر روز ایک نیا دن ہے

یہ وہی دن ہے جسے خُداوند نے مقرر کیا ہے۔ ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خوشی منائیں گے۔ زبور ۱۱۸: ۲۴

خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے ہرخاص وعام بلکہ سب سے بُرے دن میں بھی خوشی منائیں۔

میری زندگی میں ایک وقت تھا جب ہردن کا سامنا کرنا میرے لئے ایک خوفناک کام تھا۔ میں بس اپنے حالات کے بارے میں سوچتی رہتی تھی اور فکر میں رہتی تھی کہ میں اور ڈیوبِل کہاں سے اَدا کریں؛باقی ضروریات کہاں سے پوری ہوں گی وغیرہ وغیرہ۔ کبھی کبھی تو میں چاہتی تھی کہ بس تکیہ کے نیچے سر رکھ کربسترمیں پڑی رہوں۔

میں فکر میں اس قدر لپٹی رہتی تھی کہ میں اصل مقصد کو نظر انداز کر رہی تھی یعنی:خدا نے ایک نیا دن بنایا ہے تاکہ ہم اس میں شادمان ہوں۔

ہردن میں کئی قسم کے واقعات ہو سکتے ہیں جو آپ کو پریشان کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر گاڑی کی چابی گم ہوجانا یا ٹریفک میں پھنس جانا وغیرہ۔ لیکن ان تمام حالات کے باوجود آپ اطمینان اور ضبط میں رہنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

جب ہم اپنے خیالات پر سے توجہ ہٹا کر خدا اور دوسروں سے محبت کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں تو ہم خدا کی تعظیم کرتے ہیں اور وہ ہمیں اِس قابل بناتا ہے کہ ہم ہردِن کو خدا کے انعام کے طور پر قبول کریں اور پُر جوش رہیں۔


یہ دعا کریں:

اَے خدا ،ایک اورنئے دن کے لئے تیراشکرہو۔ زندگی میں پریشان کرنے والی باتوں پر توجہ کرنے کے بجائے میں تجھ میں اطمینان پانے،خوش اورشادمان ہونےکا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon