ہر وقت معمور رہیں

ہر وقت معمور رہیں

اور شراب میں متوالےنہ بنو کیونکہ اِس سے بدچلنی واقع ہوتی ہے بلکہ(پاک) روح سے معمور ہوتے جاوٗ۔  ( افسیوں ۵ : ۱۸)

آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کلامِ مقدس میں آپ کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہر وقت روح سے معمور ہوتے جاوٗ ۔۔۔۔۔ یعنی ہمیشہ روح سے بھرے رہو۔

ایساکرنے کے لئے ہمیں اپنی زندگیوں میں اُس کو اوّل درجہ دینا ضروری ہے۔ اکثر و بیشتر اِس کے لئے نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اور بہت سے کام ہماری توجہ اور وقت کا تقاضا کرتے ہیں۔ ہمیں بہت سی چیزوں کی ضرورت اور تمنا ہے لیکن خدا سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کی حضوری سے معمور رہنے کی کنجی یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام کے وسیلہ سے ہر روز خدا کی تلاش کریں اور اس کے ساتھ وقت گزاریں۔ شکرگزاری کا رویہ بھی اس سلسلےمیں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ہماری سوچوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

روح القدس کبھی ہم سے دور نہیں جاتا۔ جب وہ ہم میں سکونت پذیر ہوتا ہے تو پھر کبھی نہیں چھوڑتا۔ لیکن اسکے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنی توجہ روحانی چیزوں پر مرکوز رکھیں۔ کوئی چیزکتنی بھی گرم کیوں نہ ہو اگرآگ سے دور ہو جائے تو ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔

ایک دفعہ چھ ماہ تک خُدا نے مجھے کسی بھی بات کی درخواست کرنے سے منع کردیا ماسوائے اس کی حضوری اورمعموری کے۔ خدا کی ایسی قربت جس کا میں نے پہلے تجربہ نہیں کیا تھا کو گہرے طور پرحاصل کرنے کے لئے مجھے  بے انتہا نظم و ضبط کی ضرورت تھی ۔ میں اس طرح دُعا شروع کرتی تھی کہ ’’اَے خُدا مجھے ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ اور پھرجب مجھے اس کی ہدایت یاد آتی تھی میں خود کو روک لیتی تھی ۔ اور میری  بات کا اختتام اس جملے سے ہوتا تھا  ’’تیری حضوری اورمعموری کی‘‘

خدا ہماری ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ اور ہمارے مانگنے سے پہلے ہی وہ ہماری ضرورت سے واقف ہوتا ہے۔ اگر ہم اس میں مسروررہیں اور اس کی بھوک ہمارے اندر اور بڑھے تو وہ ہمارے دل کی مرادیں پوری کرے گا۔ آج اور ہر روزمیں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ روح سے معمور رہیں اور کسی بھی چیز سے زیادہ خدا کے متلاشی ہوں۔ باقی باتوں کو وہ سنبھال لے گا۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ ہمیشہ روح القّدس سے بھرے رہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon