ہر وقت

میں ہر وقت خُداوند کو مبارک کہوں گا۔ اُس کی ستایش ہمیشہ میری زبان پر رہے گی۔ v زبور 34 : 1

خُدا پر اِیمان اور بھروسہ رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اکثر یا وقتاً فوقتاً اس کو کام میں لایں؛ ہم ہر وقت اِیمان میں زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ خُدا کی مدد سے اِیمان سے اِیمان تک زندگی بسر کرسکتے ہیں، جب حالات اچھّے ہوں اور جب حالات اچھّے نہ ہوں دونوں صورتوں میں ہم خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔ جب حالات اچھّے ہوں تو خُدا پربھروسہ کرنا آسان ہے لیکن جب حالات مشکل ہوں اور ایسے وقت میں ہم خُدا پر بھروسہ کرنے کا فیصلہ کریں تو اس وقت حقیقی طور پر ہمارے کِردار کی تشکیل ہوتی ہے۔

زبور 34 : 1 میں ہماری حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ ہم ہر وقت خُداوند کو مبارک کہیں۔ بہت سے صحائف ایسے ہیں جن میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم کچھ کام ہر وقت کریں ۔۔۔۔ یعنی ابلیس کا مقابلہ ہر وقت کریں، ہر وقت خُدا پر اِیمان رکھیں، ہر وقت دوسروں سے مُحبّت کریں ۔۔۔۔ نہ کہ صرف اُس وقت جب ہمیں ایسا کرنا آسان معلوم ہوتا ہو یا ہم اچھّا محسوس کررہے ہوں۔

آزمائش اکثر ہماری زندگی میں آتی ہے اور جب تک ہم اس دُنیا میں ہیں اُس وقت تک ہمیں اپنے جذبات، اپنے مزاج اور اپنی زبان کو قابو میں رکھنا ہوگا تاکہ ہم مستحکم اورپُرسکون اور مطمئین رہ سکیں ۔۔۔۔ چاہے ہمارے حالات اور واقعات کیسے ہی کیوں نہ ہوں۔ اِس سے ہم خُدا کے ساتھ قریبی تعلق قائم کرسکتے اور اس کے رُوح کی خوشی میں چل سکتے ہیں۔


چونکہ آپ اپنی سوچوں پر بااختیار ہیں اس لئے جب شک پیدا ہوتو اس کی وجہ دریافت کریں اور یہ اعلان کریں کہ "میں شک نہیں کروں گا/گی” اور اِیمان میں آگے بڑھیں۔

 

 

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon