ہمت ہارنے کی آزمائش

ہر نئے دِن کا مقصد ٹھہرا لیں

اور اُس جگہ پہنچ کر اُس نے اُن سے کہا دُعا کرو کہ (ہرگز)آزمائش میں نہ پڑو۔   لُوقا 22 : 40

خُداوند یسوع مسیح نے ایک ہی دِن میں اپنے شاگردوں کو دو مرتبہ کہا کہ دُعا کرو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو: ‘‘اور اس جگہ پہنچ کر اس نے ان سے کہا کہ دُعا کرو کہ (ہرگز) آزمائش میں نہ پڑو…  اور جب دُعا سے اُٹھ کر شاگردوں کے پاس آیا تو اُنہیں غم کے مارے سوتے پایا اور اُن سے کہا تم سوتے  کیوں ہو؟اُٹھ کر دُعا کرو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو’’ (لُوقا 22 : 40، 45 ۔ 46)۔

مشکل وقت میں ہمت ہارنے کی آزمائش کا مقابلہ کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ دُعا کی جائے تاکہ آپ آزمائش کے سامنے سر نہ جھکا دیں۔ آزمائش کے مقابلہ میں تنہا زور آزمائی کرنے سے بہتر یہ ہے کہ ہم دُعا کریں اور خُد اسے مدد مانگیں، یہ زیادہ عقلمندی اور پُراثر ہے ۔۔۔۔۔ خُدا کے ساتھ کام کریں اور دُعا کریں کہ آپ آزمائش کے سامنے سر نہ جھکائیں اور نہ ہی ہمت ہاریں۔


آج کا قوّی خیال: میرا اِیمان ہے کہ خُدا مجھے ہمت ہارنے کی آزمائش کے خلاف زور دے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon