یسوع نے ہمیں راہ دکھائی

یسوع نے ہمیں راہ دکھائی

یِسُوع مسِیح (مسیحا) [ہمیشہ] کل اور آج [ہاں] بلکہ ابد (زمانوں) تک یکساں ہے۔ عِبرانیوں13 :8

زندگی کے ہر پہلو میں، یسوع ہماری لئے مثال ہے— اور یسوع نے ہمیشہ جذباتی پختگی کا مظاہرہ کیا۔ بائبل درحقیقت اُس کا حوالہ "چٹان” کے طور پر دیتی ہے اور ہم اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ مضبوط، مستحکم اور مساوی رہے— ہر وقت — ایک جیسا۔ وہ ہمیشہ اپنے کلام کا وفادار، مُخلص، پکا اور سچا ہے۔

ایسا نہیں کہ یسوع ایک دن ایک مزاج میں اور اگلے دن دوسرے مزاج میں ہوتا ہے۔ شُکر ہے، ہم اس پر اعتماد کر سکتے ہیں کہ وہ آج ویسا ہی ہوگا جیسا کہ وہ کل تھا اور کل بھی ویسا ہی ہوگا جیسا کہ وہ آج ہے۔ یسوع کے استحکام اور مستقل مزاجی پر انحصار کرنا اس کا حصہ ہے جو اس کے ساتھ تعلق کو ہمارے لیے پُرکشش بناتا ہے۔ اگر ہم یسوع کی قائم کردہ مثال کے لیے شُکرگزار ہونا سیکھیں گے اور اس کی راہنمائی میں چلیں گے، تو ہم مستحکم رہنا اور زندگی سے زیادہ لطف اندوز ہونا سیکھ سکیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

میں شُکر گزار ہوں، اَے باپ، کہ مجھے اپنے جذبات کے قابو میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یسوع کی مثال کے لیے تیرا شُکر ہو۔ میرے ارد گرد کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے قطع نظر مجھے مستحکم اور مضبوط رہنے میں مدد کر۔ مزید یسوع جیسا بننے میں میری مدد کر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon