۔اچھی سوچوں کا انتخاب کریں اور اچھی زندگی بسر کریں

۔اچھی سوچوں کا انتخاب کریں اور اچھی زندگی بسر کریں

موت اورزندگی زبان کے قابو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُس کا پھل(زندگی یا موت کاپھل) کھاتے ہیں۔ امثال ۱۸: ۲۱

یہ حوالہ بڑی وضاحت سے بیان کرتا ہے کہ موت اور زندگی ہمارے منہ سے نکلنے والی باتوں میں ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی زبانوں کو قابو میں رکھنا سیکھیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اس کام کو درست طریقے اور احتیاط سے کریں۔

میرا خیال ہے کہ بہت سے لوگ اپنی زبان کو تو قابو میں کر لیتے ہیں لیکن اپنے خیالات کے تعلق سے کچھ بھی نہیں کرتے۔ یہ اسی طرح ہے کہ کسی جنگلی بوٹی کو اوپر سے اکھاڑنا اور اس کی جڑ کو وہیں رہنے دینا، جس کی وجہ سے وہ دوبارہ اُگ آئے گی۔ جب تک آپ اپنے خیالات کو قابو میں رکھنا نہیں سیکھیں گے اس وقت تک آپ اپنی زبان کو قابومیں نہیں رکھ سکتے۔

ہم اکثر غلط سوچوں کی آزمائش میں پڑ جاتے ہیں لیکن ہمیں اُن کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس چناوٗ ہے! ہم ارادتاً صیحح سوچ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پھر اس طرح ہم درست گفتگو کرسکتے ہیں۔

آپ خدا اور خدا کے کلام کا مطالعہ کرنے، اس پرسوچ بچار کرنے اور اس کے متعلق گفتگو کرنے سے زندگی بخش سوچوں کو اَپنا سکتے ہیں۔ جو آپ کے اندر ہےوہ باہرآنے کا راستہ ڈھونڈ لے گا پس جب آپ اچھی،مثبت،زورآور اور زندگی بخش چیزوں سے اپنی سوچوں کو معمور کرلیں گے تو مثبت، زورآور اور زندگی بخش باتیں اس کا فطرتی نتیجہ ہوں گی۔


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میں اپنی سوچوں کو تبدیل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں تاکہ میں زندگی بخش گفتگو کر سکوں۔ میں تیرے کلام کے وسیلہ سےاپنی سوچوں کو ازسرِنوتعمیر کرسکوں تاکہ میری باتیں تجھے منعکس کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon