۔خُدا کو اپنا رہنما بنائیں

۔خُدا کو اپنا رہنما بنائیں

کیونکہ یہی خُدا ابداُ لاہماراخُداہے۔یہی موت تک ہمارا ہادی رہیگا۔( زبور ۴۸: ۱۴)

جب وہ زمین پر چلتا تھا تو یسوُع  ہمیشہ جانتا تھا کہ وہ جو  کچھ کرتا ہے وہ درُست ہے۔ اُس نے صرف وہی کیا جو اُس نے باپ کو کرتے ہوۓ دیکھا تھا۔ اپنے خُداوند کے طور پر ہم اُس پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ درست راہ پر روزانہ ہماری رہنمائی کریگا۔

زبور ۴۸: ۱۴ بتاتا ہے کہ وہ موت تک ہمارا ہادی رہے گا! یہ جاننا کتنی خوشی کی بات ہے کہ ہمارا ہادی اِس زندگی کی ایک منزل سے اگلی منزل تک لے جائیگا۔

جب میں اور میرا شوہر ڈیو کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو ہم اکثر اُجرت پر ایک گائیڈ لے لیتے ہیں۔ ایک بار ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم خود ہی اپنے طور پر گھومتے پھریں گے، لیکن ہمیں جلد ہی پتہ چل گیا ایسا کرنا مکمل طور پر وقت برباد کرنا ہے۔ ہمارا زیادہ تر دِن بھٹکنے میں اور واپسی کا راستہ ڈھونڈنے کی جدوجہد میں نکل گیا۔

بعض اوقات میَں سوچتی ہوں کہ ہم زندگی سے اِسی طرح پیش آتے ہیں جس طرح میَں نے اور ڈیو نے اپنے سیروتفریح کے دوران کیا۔ ایک تجربہ کار گائیڈ کے پیچھے چلنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے بجاۓ اِس کے کہ ہم  بلا وجہ خود بھٹکتے پھریں۔ اپنے راستے پر چلنے کے بجاۓ  ویسے کریں جیسا آپ اپنے باپ کو کرتے ہوے دیکھتے ہیں، اور اُسے اپنی رہنمائی کرنے دیں۔خُدا نے ہماری رہنمائی کرنے کا عزم کر رکھا ہے، تو یہ واضح اورضروری ہے کہ ہمیں اُس کی پیروی کرنی ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا، میَں اپنی زندگی ایسے نہیں گُذارنا چاہتی جیسے کوئی بغیر گائیڈ کا سیاح، بے مقصد اور اپنی راہ پر چلتے ہوۓ۔ صرف تو ہی بتا سکتا ہے کہ میَں نے کیا کرنا ہے   اور مجھے کیسے رہنا ہے، میَں ہر روز تیری رہنمائی میں پیروی کرنا چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon