۔زندگی کے امتحان میں کامیاب ہونا

۔زندگی کے امتحان میں کامیاب ہونا

پر صادِق کو تُو قیام بخش (بغیر سمجھوتا کے)  کیونکہ خُدای ِ صادق دِلوں ( جو تیرے ساتھ سچائی اور صداقت سے چلتے ہیں) اور گرُدوں کو جانچتا ہے۔ ( زبور  ۷: ۹)

زندگی مشکلات سے بھری پڑی ہے جو ہماری قوت ارادی کو پرکھتی اور خُدا پر ہمارے ایمان کو جانچتی ہیں۔  ہم نے اِن کا مقابلہ چاہے بدی کے آنے والے خطرہ  میں کیِا ہو یا روز مرَہ کی مصروفیات میں، کیونکہ روز مرّہ کی بنیاد پر ہمارے کردار کا معیار ہر حال میں پرکھا جانا ہے۔

اِس حقیقت کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی کہ خُدا ہمارے دِلوں، ہمارے احساسات اور ہمارے ذہن کو  جانچتا ہے۔ کسی چیز کو جانچنے کے معنی کیا ہوتے ہیں؟ اِس کے معنی ہیں کہ یہ دیکھنے کے لیے دباؤ  ڈالنا کہ جو کچھ کرنے کو کہا جاتا ہے وہ کرتا بھی ہے یا نہیں۔ کیا دباؤ  میں یہ کام ہو سکے گا؟ کیا اِس کی کارکردگی کا معیار ویسا ہی ہوگا جیسا اِس کو بنانے والا بتاتا ہے۔ کیا یہ بالکل اصلی ہوگا اگر اِس کا موازنہ اصل معیار کی خاصیت سے کیا جاۓ ؟

خُدا بھی  ہمارے ساتھ ایسے ہی کرتا ہے۔ کیا آج آپکو پرکھا جا رہا ہے؟ اہم بات یہ ہے کہ چاہے آپکو کچھ سمجھ میں نہ آۓآپ خُدا پر بھروسہ  قائم رکھنا جاری رکھیں ۔ خُدا پر حقیقت میں بھروسہ کرنا۔ بعض اوقات بہت سے سوالات کا سامنا کرنے کے مترادف ہوتا ہے لیکن جب آپ آگے بڑھتے ہیں تو آپکے شکوک کے باوجود وہ آپکو تعمیر کرتا اور مضبوط بناتا ہے۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُداو ند جب میری پرکھ ہو تو چاہے کچھ بھی ہو جاۓ میں ہر طرح کے دباؤ  کو برداشت کرتے ہوۓ اور تیری پیروی کرتے ہوۓ، تیار رہنا چاہتی ہوں۔ مجھے سیکھا کہ میَں روزانہ تجھ پر بھروسہ کیسے رکھوں خاص طور پر اُس وقت جب میں جواب نہ دئیے جانے والے سوالات کی کشمکش میں ہوتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon