خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مقدسو![ اسکی تعظیم اور پرستش] کرو کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کچھ کمی نہیں۔ (زبور ۳۴: ۹)
مجھے یاد ہے ایک دِن میں صُبح دُعا کرنے بیٹھی اور بجاۓ دُعا کرنے کے اپنی حالیہ صورتحال پر فکر کرنا شرُوع کر دیا اور غور کرنے لگی کہ میَں اِن کے بارے میں کیا کر سکتی ہوُں۔
اچانک مجھے اپنے اندر سے اپنی روُح کی چھوٹی سی آواز سُنائی دی، جوائس، کیا تم اپنی فکروں کی پرستش کروگی یا میری؟ دیکھیے، اگر میَں سب کچھ بھُلا نے کو تیار ہوتی اور اُس کے ساتھ پرستش میں وقت گُذارتی تو خُدا میری پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھا۔
جب ہم خُداوند کی پرستش کرتے ہیں تو ہم اپنے جذباتی یا ذہنی بوجھ کو کم کر دیتے ہیں۔ یہ خُدا کے ایک دبدبہ سے نگِل لیا جاتا ہے۔ جب ہم اپنی نگاہیں اُس پر لگا کر رکھتے ہیں اور پرستش کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں اُس کا منصوبہ ہمیشہ ہماری بھلائی کے لیے کام کرتا ہے۔
بائبل بتاتی ہے کہ جو خُداوند کا خوف رکھتے ہوۓ اُس کی عبادت کرتے ہیں اُن کو کبھی کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی۔ کیا آپ یقین کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کی تمام ضرورتیں پوُری ہو سکتی ہیں؟ تو پھر فکر کرنے کے بجاۓ عبادت کرنا یاد رکھیں۔
مشکلات سے قطعِ نظر جِن کا آپ سامنا کرتے ہیں، بس خُدا کی تعریف کرتے اور اُس کے نام کو جلال دیتے رہیں۔ آپ کے دِل میں ایمان جاگ جائیگا اور آپ غالِب آ جائیں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا، میں فکر نہیں کروُنگی۔ بلکہ اِس کے بجاۓ میں تیری پرستش کرنا پسند کروُنگی۔ توُ ہی عظیم اور زور آور ہے، اور میَں جانتی ہوں کے تیری محبّت اور بھلائی کی وجہ سے میری تمام ضروُرتیں پوُری ہوتی ہیں۔