۔ اُس کے نام میں دُعا کرنا

۔ اُس کے نام میں دُعا کر

… میَں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ اگر باپ سے کُچھ مانگو گے تو وہ میرے نام سے تُم کو دے گا۔ اب تک تُم نے میرے نام [جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ’میں ہوُں‘] سے کچُھ نہیں مانگا… مانگو تو پاو گے تاکہ تُمہاری خُوشی[شادمانی،مسُرت ] پُوری ہوجائے۔                (یوحنا ۱۶: ۲۳ ـــ ۲۴)۔

ہماراسب سے چھوٹا بیٹا ابھی اسکول میں ہی پڑھتا تھا، اور جب میں اور ڈیو  کہیں سفر پر جاتے تھے تو ہمارے ساتھ کچھ لوگ تھے جو ہماری غیر حاضری میں اُس کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ اِن  لوگوں کو ہماری غیر حاضری میں ضرورت پڑنے پر بیٹے کے علاج معالجے کےلیے  قانوُنی دستاویز کی ضرورت ہوتی تھی ، جِس میں  لکھا ہوتا تھا کہ  ایسے کسی مقصد کے لیے بیٹے کی جگہ یہ ہمارا نام اِستعمال کرنے کے مجاز ہیں ـــ یعنی کہ ـــ  ہماری جگہ فیصلے کر سکتے ہیں۔

یہی کچھ یسوُع نے بھی اپنے شاگردوں کے لیے کیا تھا اور آخرکار، اُن سب کے لیے جو اُس پر ایمان لاتے ہیں۔ اُس نے کہا کہ جب تُم میرے نام سے دُعا مانگوگے تو خُدا تمہیں جواب دے گا۔ یہ وہ اِختیار ہے جو مجھے اور آپکو یسوُع کے نام میں بخشا گیا ہے۔

اُس کا نام اُس کی جگہ لے لیتا ہے ــــ اُسکا نام اُس کی نمائندگی کرتا ہے۔ جب ہم اُس کے نام میں دُعا کرتے ہیں تو یہ ایسا ہی ہے جیسے وہ خود دُعا کر رہا ہے۔ یہ اعزاز ناقابل یقین حد تک  حیرت انگیز ہے! لیکن ہم یقین کر سکتے ہیں ، کیونکہ ہمارے پاس اِس کی پشُت پناہی کے لیے پاک کلام موجوُد ہے۔ چنانچہ یسوُع کے نام کا اَختیار اِستعمال کریں اور اِس کی طاقت کو بدی پر غالب آنے کے کام میں لائیں۔ اور خُدا کی برکتیں اِس دُنیا میں لائیں۔

یہ دُعا کریں:

اَے خُدا ، میَں تیرے آگے دلیری سے یسوُع کے نام میں دُعا مانگتی ہوُں ، یہ یقین رکھتے ہوُۓ کہ تو سُنتا ہے اور جواب دینے کو تیار رہتا ہے۔ تیرے بیٹے یسوُع کے نام میں دُعا  کرنے کے اعزاز کے لیے میَں تیرا شُکر ادا کرتی ہوُں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon